ETV Bharat / state

مغربی بنگال: شمالی 24 پرگنہ میں تشدد، متعدد زخمی - شمالی 24 پرگنہ میں تشدد، متعدد زخمی

اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد سے ہی بیرکپور صنعتی خطہ سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔

مغربی بنگال: شمالی 24 پرگنہ میں تشدد، متعدد زخمی

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 11:18 AM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں اسمبلی انتخابات کے سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

نئی ہٹی اسمبلی حلقے کے وجے نگر میں ترنمول اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان فائرنگ اور بم بازی کے سبب علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔

بم بازی اور فائرنگ میں اب تک متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس اور آر اے ایف نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔

دوسری طرف بھاٹ پاڑہ میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں سات افراد زخمی ہوگئے. جھڑپوں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

جگتدل تھانہ علاقے میں ایک نوجوان کی لاش ملنے کے بعد سے ہی کشیدگی پائی جا رہی ہے، دونوں پارٹیاں مقتول کو اپنی اپنی پارٹی کے رکن قرار دے رہی ہے۔

وہیں بیلگھچیا علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ، ان کے محافظ اور بی جے پی کے امیدوار پر حملہ کر دیا۔

اس حملے میں رکن پارلیمان ارجن سنگھ بال بال بچ گئے لیکن بی جے پی کے امیدوار شیوا جی سنگھ اور سکیورٹی گارڈ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت درج کرائی ہے۔

دوسری طرف مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ آم ڈانگہ کے سونا ڈانگہ میں ترنمول کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں کے درمیان خوفناک جھڑپیں ہوئیں۔

اس جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، نصف درجن سے زائد گاڑیوں کو نظر آتش کر دی گئ۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان کا گولی مار کر قتل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.