ETV Bharat / state

مذہبی نعرہ بازی کے خلاف قرارداد پیش کرنے کا منصوبہ

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دو روزہ خصوصی اسمبلی اجلاس کے دوران مذہبی نعرہ بازی کرنے والوں پر لگام کسنے کے لئے نئی قرارداد لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مذہبی نعرہ بازی کے خلاف قرارداد کا منصوبہ

author img

By

Published : Jan 28, 2021, 1:47 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل سیاسی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی مغربی بنگال کے اسمبلی الیکشن کے لیے تیاریاں زوروں پر جاری ہیں۔ اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی تیاریوں کے درمیان لفظی جنگ کے ساتھ ساتھ جھڑپوں میں بھی تیزی آئی ہے۔ اس کے سبب اب تک پچاس سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مغربی بنگال اسمبلی میں دو روزہ خصوصی اجلاس کا آغاز ہو چکا ہے۔ اجلاس کے پہلے ہی دن کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے ارکان اسمبلی نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف ہنگامہ کیا۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے دو روزہ خصوصی اسمبلی اجلاس کے دوران مذہبی نعرہ بازی کرنے والوں پر لگام کسنے کے لئے نئی قرارداد لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس قرارداد کے تحت عوامی مقامات اور حکومتی تقاریب کے دوران مذہبی نعرہ بازی کرنے پر پابندی ہو سکتی ہے۔ حالانکہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اس قرارداد کو اسمبلی میں لانے سے پہلے ہی کانگریس اور لفٹ فرنٹ نے اس کی مخالفت کر دی ہے حالانکہ کانگریس نے وکٹوریہ میموریل ہال میں منعقدہ حکومتی تقریب میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی تقریر کے دوران مذہبی نعرہ بازی کرنے والوں کی شدید مذمت کی تھی۔

مغربی بنگال کے دو روزہ اسمبلی اجلاس کے دوران حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے زرعی قانون اور مزدور قانون کے خلاف قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لفٹ فرنٹ اور کانگریس نے اس کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.