مغربی بنگال کے مختلف اضلاع کے 108 میونسپلٹیز کے انتخابات Elections in Different Districts of West Bengal کےلیے ترنمول کانگریس کا چہرہ پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی ہی ہوں گی۔
پارٹی نے ہدایت دی ہے کہ انتخابات میں صرف ممتا بنرجی کی تصاویر کا استعمال کیا جائے گا۔امیدواروں کے نام کے اعلان Announcement of Names of Candidates کے بعد سے ہی مختلف جگہوں سے پارٹی کے فیصلے پر اعتراض Objection to The Party's Decision کیا جا رہا ہے۔
مغربی بنگال میں آئندہ 27 فروری کو 108 میونسپلٹیز کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ ممتا بنرجی کی سربراہی والی ترنمول کانگریس نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔
دوسری جانب امیدواروں کے نام کے اعلان کے بعد سے کئی جگہوں پر پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔
پارٹی کی طرف سے ٹکٹ نہیں ملنے پر کئی رہنماؤں کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے تو کہیں امیدوار کے خلاف مقامی پارٹی ورکروں کی طرف سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ایسا ہی حال مشرقی مدنا پور کا ہے۔جہاں پر ٹکٹ لو لیکر بے اطمینانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مقامی رہنما اکھل گیری نے ٹکٹ کے معاملے پر انتخابی کمیٹی سے استعفی دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شبھیندو ادھیکاری کے قریبیوں کو ہی ٹکٹ دیا گیا ہے۔اس طرح کا معاملہ تقریبا سب جگہ پیش آیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے ہدایت دی ہے کہ میونسپل انتخابات کے دوران ممتا بنرجی ہی پارٹی کا چہرہ ہوں گی اور ان کے نام پر ہی ووٹ مانگنا ہوگا۔اس کے علاوہ انتخابی مہم کے دوران ممتا بنرجی کے علاوہ کسی اور کی تصویر کا استعمال نہیں ہوگا۔
پارٹی کی ظرف سے ہدایت دی گئی ہے کہ جن علاقوں میں اسمبلی انتخابات میں اپوزیشن کو اکثریت ملی تھی ان علاقوں میں امیدواروں کو بار بار جانا ہوگا اور ووٹرس سے اچھے مراسم بنانے ہوں گے۔ان کو سمجھانا ہوگا کہ ٹی ایم سی کیوں دوسری پارٹیوں سے بہتر ہے ۔ٹی ایم سی کو فتح ہوتی ہے تو سرکار کی تمام فلاحی اسکیموں کا فائدہ ہوگا۔