ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم کا افتتاح کیا - سٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ

الیکشن سے قبل وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کا وعدہ کیا تھا۔ اقتدار میں واپسی کے بعد آج وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ایک اور انتخابی وعدہ پورا کیا۔ نبنو میں وزیراعلی ممتا بنرجی نے اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم کا افتتاح کیا۔اس اسکیم کے تحت گریجویشن سے لیکر پوسٹ ڈاکٹریٹ اور سول سروس کی تیاری اور کوچنگ کے لئے بھی دس لاکھ کا کریڈٹ کارڈ دیا جائے گا۔

ممتا بنرجی نے اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 6:10 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے چند روز قبل ہی اعلان کیا تھا کہ گریجویشن سے لیکر پوسٹ ڈاکٹریٹ تک کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو حکومت کی طرف سے دس لاکھ کا کریڈٹ کارڈ دیا جائے گا۔

ممتا بنرجی نے اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم کا افتتاح کیا

آج نبنو میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اس اسکیم کا افتتاح کیا۔اس کریڈٹ کارڈ کی مدد سے طلباء پیشہ ورانہ کورس کے علاوہ گریجویشن، پوسٹ گریجویشن، پی ڈاکٹریٹ اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کے لئے دس لاک تک کا قرض لے سکیں گے۔

اس قرض کے لئے ان کو گارنٹر کی ضرورت نہیں ہوگی ریاستی حکومت ہی گارنٹر ہوگی۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ اس اسکیم کی شروعات کرنے پر ہمیں فخر ہے۔ انتخابات سے قبل میں نے وعدہ کیا تھا آج وہ وعدہ پورا کیا۔

پورے ملک ہی نہیں پوری دنیا میں طلباء کو دی جانے والی اتنی بڑی پہلی اسکیم ہے۔طلباء اس کارڈ سے ملنے والے قرض کا استعمال اعلی تعلیم، پیشہ ورانہ تعلیم اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے اور سیول سروس و دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لئے بھی کر سکیں گے۔

جن کی عمر 40 برس سے کم ہیں وہ اس اسکیم کے لئے موزوں قرار دیئے گئے ہیں۔طلباء اس اسکیم کے لئے آن لائن عرضی دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ والدین کو اب اپنے بچوں کی تعلیم کے لئے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: طلباء کو 10 لاکھ کا کریڈٹ کارڈ دیا جائے گا: ممتا بنرجی

ہم نے وعدہ کیا تھا اور پورا کیا۔جن لوگوں نے عرضی دے دی ہے ان کو آج ہی کریڈٹ کارڈ مل جائے گا۔انہوں نے طلباء کو آگاہ کیا کہ اس اسکیم کے لئے صرف سرکاری ویب سائیٹس سے ہی عرضی دیں کیونکہ آن لائن جعلسازی بہت زیادہ عام ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.