ETV Bharat / state

Suvendu Adhikari on Mamata: حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کا وزیراعلیٰ ممتابنرجی پر طنز

حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ 'ابھی تو پارتھو چٹرجی جیل گئے ہیں۔ آنے والے دنوں میں ترنمول کانگریس کے کئی بڑے رہنماؤں کو جیل جانا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ اپنے وزراء اور رہنماؤں کے بدعنوانی کے کارناموں پر کب تک پردہ ڈالیں گی۔' Suvendu Adhikari on Mamata Banerjee

حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کا وزیراعلیٰ ممتابنرجی پر طنز

author img

By

Published : Jul 23, 2022, 6:05 PM IST

کولکاتا: حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ ارپیتا مکھرجی جن کے گھر سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ ماری کے دوران کروڑوں روپے برآمد ہوئے، ان کا نہ صرف ترنمول کانگریس بلکہ وزیر پارتھو چٹرجی سے گہرے تعلقات ہیں۔ وہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ اسٹیج بھی شئیر کر چکی ہیں۔ Suvendu Adhikari on Mamata Banerjee

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد سیاسی گہماگہمی کافی تیز ہو گئی ہے۔ اسی درمیان نندی گرام سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اور خزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، وزیر پارتھو چٹرجی اور ارپیتا مکھرجی کہ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ارپیتا مکھرجی کا ترنمول کانگریس کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔

حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ سرکاری پروگرام میں ارپیتا مکھرجی نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور وزیر پارتھو چٹرجی کے ساتھ اسٹیج شئیر کیا تھا۔ تصویر اس کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو پارتھو چٹرجی جیل گئے ہیں۔ آنے والے دنوں میں ترنمول کانگریس کے اور کئی بڑے رہنماؤں کو جیل جانا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ اپنے وزراء اور رہنماؤں کے بدعنوانی کے کارناموں کی کب تک پردہ پوشی کرنے کی کوشش کریں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایس ایس سی تقرری معاملے میں بدعنوانی ملک کا سب سے بڑا ایجوکیشن کرپشن ہے۔ اس میں ترنمول کانگریس کے متعدد رہنماؤں کے خلاف تفتیش جاری ہے۔

غورطلب ہے کہ جمعہ کی رات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ ماری کے دوران ترنمول کانگریس کے وزیر پارتھو چٹرجی کے قریبی ساتھی کے گھر سے بیس کروڑ روپے کی برآمدگی آنے والے اور نئے انکشافات کا انتظار ہے۔ گذشتہ روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کولکاتا اور اس کے اطراف کے 13 مختلف مقامات پر چھاپہ ماری مہم چلائی۔ ہفتے کی صبح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سابق وزیر تعلیم اور موجودہ وزیر صنعت و ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما پارتھو چٹرجی کو ایس ایس سی کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.