ETV Bharat / state

کولکتہ: ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کل

ترنمول کانگریس کے چار رہنماؤں کی ضمانت کی عرضی پر کولکتہ ہائی کورٹ میں فریقین کی جانب سے بحث ومباحثہ بے نتیجہ رہی۔ اب کولکتہ ہائی کورٹ میں آئندہ کل اس معاملہ پر سماعت ہوگی۔ سی بی آئی نے ممتا بنرجی کے سی بی آئی دفتر میں احتجاج کرنے پر سوال اٹھایا۔جس پر ملزمین کے وکیل نے کہا کہ ممتا بنرجی نے جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوئے پر امن احتجاج کیا تھا۔

ضمانت کی اپیل پرسماعت کل
ضمانت کی اپیل پرسماعت کل
author img

By

Published : May 19, 2021, 7:43 PM IST

ترنمول کانگریس کے چار رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست پر آج کولکتہ ہائی کورٹ میں جاری بحث بے نتیجہ رہی۔اور آئندہ کل دوپہر ایک بار پھر عرضی پر سماعت ہوگی۔

ضمانت کی اپیل پرسماعت کل

آج کولکتہ ہائی کورٹ میں ملزمین کے وکیل اور سی بی آئی کے کے وکیلوں کے درمیان ڈھائی گھنٹے تک بحث جاری رہی۔

سی بی آئی نے ملزمین کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا یہ ملزمین اثر و رسوخ والے ہیں۔ دوسری جانب سی بی آئی کے وکیل تشار مہتا نے نظام پیلیس کے سامنے ہوئے احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے معاملے کو دوسری ریاست منتقل کرنے کی بھی اپیل کی۔

اس کے علاوہ ممتا بنرجی کے سی بی آئی دفتر میں پہنچ کر احتجاج کرنے اور بنگال کورٹ میں ریاستی وزیر قانون کے موجود ہونے پر سوال اٹھائے۔جس پر دوسرے فریق کی پیروی کر رہے ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ ممتا بنرجی گاندھیائی رہنما ہیں انہوں نے اپنے جمہوری حقوق کا استعمال کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔

نظام پیلیس کے سامنے ہوئے احتجاج کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے اپنے حامیوں کو روکنے کی کوشش کی اور بنگال کورٹ میں ریاستی وزیر قانون کی موجودگی پر جواب دیتے ہوئے ملزمین کے وکیل نے کہا وہ رکن اسمبلی کی حیثیت سے عدالت گئے ہوئے تھے۔

دوسری جانب سی بی آئی نے تمام ملزمین کو جیل میں رکھنے کی اپیل کی۔ ملزمین کے وکیل نے کہا کہ ان کی میڈیکل جانچ کے بعد ہی انہیں اسپتال میں رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ملزمین کی طبعیت خراب ہے۔ اور انہیں بہتر علاج کی سخت ضرورت ہے۔

کولکتہ ہائی کورٹ میں آج بحث مکمل نہیں ہو پائی۔ آئندہ کل ترنمول کانگریس کے رہنما کی ضمانت کی درخواست پر پھر سماعت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.