ETV Bharat / state

West Bengal Minority Scholarship: بنگال میں زیر التوا اقلیتی اسکالرشپ جاری کرنے کا مطالبہ

مدرسہ اسٹوڈنٹس یونین کے صدر ساجد الرحمان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'غریب خاندانوں اور گاؤں دیہات کے طلبا کی تعلیمی سرگرمیاں اسکالر شپ پر منحصر ہیں۔ ایسے میں گذشتہ ایک برس سے اسکالر شپ نہ ملنے سے طلبا کو دشواریوں کا سامنا ہے۔ West Bengal Minority Scholarship

appeal to issuing of pending scholarship of minority students
بنگال میں زیر التوا اقلیتی اسکالرشپ جاری کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jul 30, 2022, 4:31 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال ریاستی حکومت کے ماتحت مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے ریاست کے اقلیتی طلباء کو تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لیے 'آئیکاشری اسکیم' Aikyashree Acholarship کے تحت اسکالرشپ دیا جاتا ہے۔ لیکن گذشتہ ایک برس اسکالرشپ فارم جمع کرنے کے بعد بھی طلبہ اسکالرشپ سے محروم ہیں۔ جس کے نتیجے میں طلباء کو اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جن طلباء کے اسکالرشپ جاری نہیں ہوئے ہیں، ان میں سے زیادہ تر طلباء کا تعلق گاؤں دیہات سے ہے جو اس اسکالرشپ پر ہی منحصر کرتے ہیں'۔ West Bengal Minority Scholarship

واضح رہے اقلیتی طلباء کو آئیکا شری کے تحت ملنے والے اسکالرشپ کی ذمہ داری مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کی ہے۔ اقلیتی طلباء کو اس کے لیے آن لائن عرضی دینی پڑتی ہیں، یہ اسکالرشپ کی رقم راست طلباء کے بینک اکاؤنٹ میں دی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے مغربی بنگال کے اقلیتی طلباء کو اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے میں مدد ملتی ہے، لیکن گذشتہ ایک برس سے سینکڑوں اقلیتی طلباء اسکالر شپ سے محروم ہیں، ایک برس سے ان کے اسکالر شپ جاری نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے ان کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کی وجہ مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے فارم میں مختلف طرح کے نقائص کو وجہ بتائی گئی ہے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال مدرسہ اسٹوڈنٹس یونین نے اس سلسلے میں مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملکر اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی اپیل کی ہے اور ایک یادداشت بھی دی ہے۔ اس سلسلے میں مغربی بنگال مدرسہ اسٹوڈنٹس یونین کے صدر ساجد الرحمان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اسکالرشپ کے سلسلے میں کئی بار ہم نے مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کے دفتر جاکر اسکالرشپ کے مسئلے کو حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ کم از کم پانچ سو طلباء ہیں جنہیں اسکالرشپ نہیں مل رہا ہے۔ اسکالر شپ نہ ملنے کی وجہ لاٹ جنریشن، ریڈ لیول سسپیکٹس اور اس طرح کئی مختلف نقائص کا ذکر کیاگیا ہے۔

ایک برس سے جن طلباء کو اسکالرشپ کی رقم جاری نہیں کی گئی انہیں بے حد مشکلات کا سامنا ہے، ان طلباء میں زیادہ تر کا تعلق مرشدآباد، مالدہ ،دیناجپور، شمالی 24 ،اور بردوان سے ہے۔ گاؤں دیہات سے تعلق رکھنے والے طلباء میں زیادہ تر طلبا تعلیم سلسلہ جاری رکھنے کے لیے اس اسکالرشپ پر منحصر کرتے ہیں۔ ان میں کچھ طلباء ایسے ہیں جن کو سنہ 2019 سے اسکالرشپ کی رقم نہیں مل رہی ہے، ہم اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد اس مسئلے کو حل کیا جائے تاکہ دور دراز سے آنے والے اعلی تعلیم کے خواہاں ان طلباء کو اپنے خواب پورے کرنے کا موقع مل سکیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بہت جلد اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.