ETV Bharat / state

Kankinara Jute Mill Labours: مزدوروں کا احتجاج، کام بند

بیرکپور سب ڈویژن میں واقع کانکی نارہ جوٹ مل Kankinara Jute Mill Labours Protest کے مزدوروں نے جدید مشین چلانے کے نام پر سینیئر ملازمین کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا اور کام بند کر دیا۔

مزدوروں کا احتجاج، کام بند
مزدوروں کا احتجاج، کام بند
author img

By

Published : Nov 30, 2021, 1:28 PM IST

مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات سے قبل جوٹ ملز Kankinara Jute Mill Labours Protest اور اس کے مزدوروں کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سب ڈویژن میں واقع کانکی نارہ جوٹ مل کے مزدوروں نے جدید مشین چلانے کے نام پر سینیئر ملازمین کو پریشان کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کام بند کر دیا ہے۔

کانکی نارہ جوٹ مل کے مزدوروں نے کہا کہ جن ملازمین کے ریٹائرمنٹ میں محض پانچ سے چھ ماہ ہیں انہیں انہیں جدید آلات سے متعلق ٹریننگ کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے اور انہیں پریشان کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ نئے آئے ہیں، انہیں ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے، مل انتظامیہ کو اس جانب توجہ دینا چاہئے۔

مزدوروں نے آج مل انتظامیہ کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کام کو بند کردیا ہے۔ مزدوروں کے اعلان کے بعد جوٹ مل کے ارد گرد پولیس اہلکاروں اور آر اے ایف کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے اور حالات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری طرف رکن اسمبلی سومناتھ شوم نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی دہلیز پر کھڑے ملازمین کو پریشان کرنے کے بجائے انہیں وقت پر معاوضہ دینے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مل انتظامیہ سے اس سلسلے میں بات کرکے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.