ETV Bharat / state

'بی جے پی کے سات رکن پارلیمان ترنمول کانگریس میں شامل ہوں گے' - etv bharat urdu news

ریاست مغربی بنگال میں رواں برس اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں تمام سیاسی جماعتیں خود کو مضبوط کرنے میں لگی ہیں۔ لیکن اس درمیان پارٹی تبدیل کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

'بی جے پی کے سات رکن پارلیمان ترنمول کانگریس میں شامل ہوں گے'

author img

By

Published : Jan 12, 2021, 8:26 PM IST

ترنمول کانگریس کے ریاستی وزیر جیوتی پریہ ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے سات ایم پی بہت جلد ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں۔

مغربی بنگال کی سیاست اسمبلی انتخابات کے مد نظر پوری طرف سرگرم ہے۔

وہیں ایک دوسرے کی جماعت سے لوگوں کو توڑنے کا سلسلہ بھا جاری ہے۔ آئے دن سیاسی رہنما پارٹی تبدیل رہے ہیں۔

کچھ دنوں قبل ہی ترنمول کانگریس کے رہنما سھبندو ادھیکاری ترنمول کانگریس چھوڑ کر امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

جبکہ ترنمول کانگریس کو بھی اس سلسلے میں بری کامیابی ملی تھی بی جے پی ایم پی سومترا کی اہلیہ سجاتا منڈل بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئ تھیں۔

اب ترنمول کانگریس کے رہنما اور ریاستی وزیر جیوتی پریہ ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ مئی ماہ سے قبل ہی بی جے پی کے سات رکن پارلیمان ترنمول کانگریس میں شامل ہوں گے۔

جیوتی پریہ ملک کے اس بیان کو سیاسی ماہرین کافی اہم قرار دے رہے ہیں۔ ہابڑہ کے رکن اسمبلی و ریاستی وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک نے ہاؤڑہ میں سوامی ویویکا نند کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب کے دوران یہ دعویٰ کیا۔

اس تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوبھن چٹرجی اور شبھیندو ادھیکاری کے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سوامی ویویکا نند کو لیکر ایک سیاسی جماعت سیاست کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ترنمول کانگریس پر بدعنوانی کا الزام لگا رہے ہیں وہ سب خود شاردا چٹ فنڈ میں ملوث ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ آئندہ مئی سے قبل ہی سات ایم پی بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ جو لوگ ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں گئے ہیں وہ ترنمول کانگریس میں واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کے پانچ ارکان پارلیمان ترنمول میں شامل ہوں گے: جیوتی پریہ ملک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.