ETV Bharat / state

'غریب عوام کی مدد کرنا ادارے کے اولین ترجیحات میں شامل' - ضرورت مندوں کی آنکھ کا آپریشن بھی کیا

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں واقع 'جسٹ یلو فاؤنڈیشن' کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں افراد کیمپ سے مستفیذ ہوئے۔

غریب عوام کی مدد کرنا ادارے کے اولین ترجیحات میں شامل
'غریب عوام کی مدد کرنا ہی ہمارے ادارے کا اولین ترجیحات میں شامل'
author img

By

Published : Sep 27, 2021, 11:06 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور کے اردلی بازار میں نوشین بابا خان کی سربراہی میں 'جسٹ یلو فاؤنڈیشن' کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ سینکڑوں افراد نے اس مفت طبی کیمپ کا رخ کیا جس میں انہیں دائیں فراہم کی گئیں۔ اس دوران ڈاکٹروں نے ضرورت مندوں کی آنکھ کا آپریشن بھی کیا۔

ویڈیو
جسٹ یلو فاؤنڈیشن کی سربراہ ڈاکٹر نوشین بابا خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہاکہ جس مقام پر مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے وہاں چند ماہ قبل شدید آگ کی واردات انجام پائی تھی۔جسٹ یلو فاؤنڈیشن کی سربراہ کا کہنا ہے کہ بڑی محنت اور مشقت کے بعد بستی کو دوبارہ بسایا گیا ہے۔ اس بستی میں رہنے والوں کے لیے پہلی مرتبہ طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بستی میں رہنے والے زیادہ تر لوگ غریب ہیں۔ ان کے پاس علاج کے لیے پیسے نہیں ہیں، ان کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے مفت طبی کیمپ کا افتتاح کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نوشین بابا خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کفیل خان کی تنظیم کے تعاون سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کفیل خان کی جانب سے دوائیں بھیجی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

انہوں نے کہاکہ غریب اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے جسٹ یلو فاؤنڈیشن کی جانب سے اس طرح کے اقدامات کیے جاتے رہے گیں کیونکہ ہمارا مقصد عوام کی پریشانیوں کو دور کرنا ہے اور ان کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.