ETV Bharat / state

آئی ایس ایل: موہن بگان کا مقابلہ نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی سے - ۔فٹبال کے دیوانوں کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں

ISL 2023 Match موہن بگان سپر جائنٹ کا مقابلہ جمعہ کو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے میچ میں میزبان نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی سے ہوگا۔اس مقابلے کے لئے دونوں ٹیمیں پوری طرح سے تیار ہیں۔

آئی ایس ایل: موہن بگان کا مقابلہ نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی سے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2023, 9:05 PM IST

گوہاٹی: انڈین سپرلیگ کے مقابلے جوں جوں آگے بڑھ رہے ہیں توں توں اس کی دلچسپ میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔فٹبال کے دیوانوں کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع مل رہا ہے۔کل یعنی جمعہ کو موہن بگان سپر جائنٹ کا نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی سے اہم مقابلہ ہو گا۔

نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی نے اپنے آخری چار میچوں میں دو ڈرا کھیلا ہے اور دو میں شکست کھائی۔ وہ چھٹے نمبر پر موجود چنئیین ایف سی سے دو پوائنٹ پیچھے ہے۔ جوآن پیڈرو بینالی کے لیے اپنے سیزن کو پٹری سے اترنے سے روکنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ تاہم، طاقتور موہن بگان سپر جائنٹ کے خلاف کھیلنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا ہے۔

گزشتہ سیزن میں نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کی کارکردگی یاد رکھنے کے قابل نہیں تھی۔ پچھلی مہم میں 20 میچوں میں ان کی واحد جیت 24 دسمبر 2022 کو اسی مقام پر موہن بگان سپر جائنٹس کے خلاف ملی تھی۔ ہوم ٹیم اس بار اس نتیجے کو دہرانے کی امید کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کی ساتویں جیت

موہن بگان سپر جائنٹس کو اپنے آخری 12 آئی ایس ایل میچوں میں سے کسی میں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ اس باوقار کارکردگی کے درمیان، انہوں نے آئی ایس ایل 2022-23 ٹرافی بھی جیت لی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.