جنوبی24 پرگنہ :مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کی تاریخ جون جون قریب آ رہی ہے توں توں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیزی آتی جارہی ہے۔ریاست کی تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتی ہے۔ اسی درمیان جنوبی24 پرگنہ کے بھانگوڑ میں ترنمول کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں اور رہنماوں کے درمیان متنازع بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں جانب سے اشتعال بیان بازی کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق الزام ہے بھانگوڑ میں آئی ایس ایف کے حامیوں نے کیننگ مشرق سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور بھانگوڑ میں پارٹی کے آبزور شوکت ملا کو دھمکی دی ہے۔ آئی ایس ایف کے مبینہ حامیوں کی جانب سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کو دھمکی دئیے جانے پر سیاست گرما گئی ہے۔
اسی درمیان بھانگوڑے سے انڈئن سیکولرفرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہاکہ ان کی پارٹی بھارتی آئین کے مطابق تشکیل عمل میں آئی ہے۔ اگر پارٹی کا کوئی حامی کچھ غلط کرتا ہے اور اس کے خلاف شکایت درج کی جاتی ہے تو پولیس انتظامیہ منصفانہ طور پر کارروائی کرنے کے لئے آزاد ہے۔ رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہاکہ ان کی پارٹی بھی دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح بھارتی آئین اور انتخابی ضابط کے مطابق کام کرتی ہے۔یہ کہنا بہتر ہوگا کہ ان کی پارٹی دوسروں سے زیادہ انتخابی ضابط پر یقین رکھتی ہے اور ہماری کامیابی کی وجہ بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Naushad Siddiqui Gets Bailکلکتہ ہائی کورٹ میں رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی ضمانت منظور
انہوں نے کہاکہ اگر ان کی پارٹی کے کسی ورکر نے اس طرح کی بیان بازی کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے لیکن سب سے پہلے یہ پتہ تو چلے کہ کس نے کس کے بارے میں کیا ہے۔