ETV Bharat / state

Trinamool MLA Nirmal Maji: ٹی ایم سی رہنما نرمل ماجھی کے متنازع بیان پر وضاحت کا مطالبہ

ٹی ایم سی رہنما ڈاکٹر نرمل ماجھی Trinamool MLA Nirmal Maji کے متنازع بیان پر ریاست کے مسلمانوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ انڈین سیکولر فرنٹ کے چئیرمین اور بھانگڑ سے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے نرمل ماجھی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی سے اس پر وضاحت دینے اور نرمل ماجھی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Trinamool MLA Nirmal Maji now accused of comparing Mamata Banerjee with Allah
ٹی ایم سی رہنما نرمل ماجھی کے متنازع بیان پر وضاحت کا مطالبہ
author img

By

Published : Jul 6, 2022, 8:15 PM IST

کولکاتا: ترنمول کانگریس کے رہنما ڈاکٹر نرمل ماجھی Trinamool MLA Nirmal Maji نے ایک متنازع بیان پر ریاست کے مسلمانوں میں غم غصہ پایا جا رہا ہے۔ نرمل ماجھی نے ایک تقریب کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا کہ "ممتا بنرجی ہی ہماری 'درگا' ہے اور ممتا بنرجی ہی ہمارے لیے اللہ ہے۔" ان کے اس بیان کے بعد سے ریاست کے مسلمان میں غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ویڈیو

نرمل ماجھی کا یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے بیان کی مذمت کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں انڈین سیکولر فرنٹ کے چئیرمین اور بھانگڑ کے ایم ایل اے نوشاد صدیقی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نرمل ماجھی کے اس بیان کی مذمت کی ہے۔ نوشاد صدیقی نے کہا کہ چند روز قبل ہی نرمل ماجھی نے ہندو دیوی 'ماں شاردا' سے ممتا بنرجی سے ممتا بنرجی کا موازنہ کیا تھا، جس کے بعد ہندو برادری کی طرف سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا اور رام کرشنا مشن سے ایک بیان جاری کرکے اس کی مذمت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے ایک پروگرام کے دوران وزیر ممتا بنرجی کا اللہ سے موازنہ کیا ہے، جبکہ ہمارے مذہب میں اللہ کی وحدانیت پر ہمارا ایمان قائم ہے۔ نرمل ماجھی کے اس بیان سے مسلمانوں کی جانب شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس طرح کے بیانات بہت ہی افسوس ناک ہے اور بڑا جرم ہے۔ اس بیان سے صرف مذہبی جذبات مجروح نہیں ہوئے ہیں بلکہ لوگوں مذہبی شناخت پر حملہ ہے اور مذہبی عقیدے کی تذلیل کی گئی ہے۔ چاپلوشی کی یہ ایک نئی مثال ہے۔ اس طرح کے بیان سماج کو باٹنے کا کام کرتی ہے۔ مذہبی رواداری خو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس طرح کے بیان سے عوام کا اپنے نمائندوں پر سے بھروسہ اٹھ سکتا ہے۔
ہم اس گمراہ کن بیان کی مذمت کرتے ہیں اور اپنا احتجاج درج کراتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی سے اس معاملے پر وضاحت چاہتے ہیں اور نرمل ماجھی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.