ETV Bharat / state

کولکاتا: تریپورہ میں مسلمانوں پر حملوں کے خلاف آئی ایس ایف کا احتجاج

تریپورہ میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات، گھروں اور دکانوں پر حملے کرتے ہوئے نقصان پہنچانے کے خلاف آج کولکاتا میں انڈین سیکولر فرنٹ چیئر مین نوشاد صدیقی کی قیادت میں تریپورہ بھون کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ ساتھ ہی تریپورہ بھون کے ایک عہدیدار کو اس سلسلے میں آئی ایس ایف نے ایک میمورنڈم بھی حوالہ کیا۔

کولکاتا: تریپورہ میں مسلمانوں پر حملے کے خلاف آئی ایس ایف کا احتجاج

author img

By

Published : Oct 28, 2021, 10:22 PM IST

تریپورہ میں گذشتہ ایک ہفتے سے مسلمانوں کے مذہبی مقامات، گھروں اور دکانوں پر حملے کئے جا رہے ہیں، جس کے خلاف آج کولکاتا میں انڈین سیکولر فرنٹ نے تریپورہ بھون کے سامنے احتجاج اور تریپورہ بھون کے اہلکار کو ایک یادداشت بھی دی۔

کولکاتا: تریپورہ میں مسلمانوں پر حملے کے خلاف آئی ایس ایف کا احتجاج

انڈین سیکولر فرنٹ کے چئیر اور رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے آج تریپورہ بھون کے سامنے تریپورہ مسلمانوں پر جاری ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتے سے تریپورہ کے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ان کے گھر دکان اور مذہبی مقامات پر حملے کئے جا رہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

نوشاد صدیقی کا کہنا تھا کہ تریپورہ میں جو مسلمانوں پر حملے کئے جا رہے ہیں وہ اصل میں ملک کے دستور پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آج ہم کولکاتا میں موجودہ تریپورہ حکومت کے تریپورہ بھون کے ریذیڈینٹ کمشنر دفتر میں ایک یادداشت دے رہے ہیں۔ آئی ایس ایف کے چئیرمین نوشاد صدیقی نے اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے تریپورہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہاں جاری فرقہ وارانہ تشدد کو فورا قابو میں کیا جائے۔ دستور کے دفعہ 25 کے تحت جو ملک کے ہر شہری کو اپنی مرضی کے مذہب پر عمل کرنے کے لئے تحفظ فراہم کی گئی ہے اس کو یوینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتار کشمیری طالب علم کی والدہ نے حکومت سے فریاد کی

انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے کی جانچ ریٹائرڈ سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے جج سے کرائی جائے۔ اس کمیٹی کی جانچ میں قصوروار ثابت ہونے والے افراد کے خلاف سزا کی تجویز پیش کی جائے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری پُر تشدد واقعات میں متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے۔ جن مساجد کو نقصان پہنچایا گیا ہے ان کو بھی معاوضہ دیا جائے۔

اس کے علاوہ آئی ایس ایف نے یادداشت میں کہا ہے کہ Principal of Communal and Targeted Violence (Access to Justice and Reparations) بل کو جلد پیش کر قانون بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.