ETV Bharat / state

مغربی بنگال کے ساحلوں کے اوپر ہوا کا کم دباؤ - ساحلوں

شمال مغربی خلیج بنگال کے شمال میں اڈیشہ ۔مغربی بنگال کے ساحلی علاقے کے اوپرکل کا ہواکم دباو شمال مغرب کی جانب بڑھ گیاہے ۔

مغربی بنگال کے ساحلوں کے اوپر ہواکا کم دباؤ
author img

By

Published : Aug 8, 2019, 8:35 PM IST

مغربی بنگال کے خلیج بنگال میں ہواؤں کا دباؤ کم ہونے سے شدید بارش کا امکان ہے ۔صبح سویرے ساڑھے پانچ بجے اسی خطے کے اوپر گہرے ہوا کے کم دباو میں شدت کے ساتھ تبدیل ہوگیاہے ۔شمال مغرب کی طرف بڑھتے ہوئے یہ صورت حال آج صبح بھارتی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے 21.1ڈگری شمال میں ارض البلداور 87.4ڈگری مشرقی طول البلدمیں اڈیشہ کے بالاسورسے تقریبا65کلومیٹر جنوب مشرق میں اور دیگہا( مغربی بنگال) سے تقریبا60کلومیٹر جنوب ،جنوب مغرب میں واقع تھا ۔

توقع ہے کہ یہ شروع میں شمال مغرب کی طرف بڑھے گا اور7اگست ، 2019یعنی آج سہ پہرمیں بالاسورکے شمال کے قریب شمالی اڈیشہ ۔ مغربی بنگال کے ساحلوں کو پارکرلے گااوراس کے بعد مغربی شمال مغرب کی طرف بڑھ جائے گا۔

چند مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کے ساتھ زیادہ ترمقامات پر ہلکی سے درمیانی سطح کی بارش ہوگی اور اگلے 24گھنٹوں کے دوران اڈیشہ اورچھتیس گڑھ کے دوردراز کے علاقوں میں انتہائی بھاری بارش 20سینٹی میٹرتک ہونے کی توقع ہے ۔

اگلے 12گھنٹے کے دوران مغربی بنگال ۔اڈیشہ کے ساحلوں کے پاس 65-55کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارسے تیز ہوائیں چلیں گی اوراس کی رفتاربڑھ کر 75کلومیٹرفی گھنٹے ہوجائے گی اوربعد میں 12گھنٹے کے بعد کی رفتار55-45فی گھنٹہ سے بڑھ کر 65کلومیٹرفی گھنٹہ رفتارہوجائے گی۔

شمالی خلیجی بنگال اور اڈیشہ، مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں اگلے 12گھنٹے کے دوران سمندری حالات کافی خراب رہیں گے اور اس کے بعد 12گھنٹے تک یہ حالات بہت زیادہ خراب ہوجائیں گے ۔

اگلے 24گھنٹے کے دوران ماہی گیروں کو شمال مغربی خلیجی بنگال کے ساتھ اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلوں پر گہرے سمندرمیں ماہی گیری کے لئے نہ جانے کا مشورہ دیاجاتاہے ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.