ETV Bharat / state

حامد انصاری نے کلکتہ کے ادارہ ایران سوسائٹی کی سرپرستی قبول فرمائی - ایران سوسائٹی

سابق نائب صدر محمد حامد انصاری نے کلکتہ کے موقر اکیڈمک ادارہ ایران سوسائٹی کی سرپرستی قبول کرلی ہے۔

حامد انصاری نے کلکتہ کے ادارہ ایران سوسائٹی کی سرپرستی قبول فرمائی

author img

By

Published : Aug 13, 2021, 10:45 PM IST

ایران سوسائٹی کے جنرل سکریٹری خواجہ جاوید یوسف کے نام اپنے مکتوب میں جناب حامد انصاری نے کہا کہ 'میں ایران سوسائٹی کے سرپرست نامزد ہونے پر اپنے لئے غیر معمولی اعزاز سمجھتا ہوں اور اسے بڑی خوشی سے قبول کرتا ہوں۔'

واضح ہو کہ ماضی میں ایران سوسائٹی کے سرپرستوں میں سرتیج بہادر سپرو، سی راجہ گوپال اچاریہ، مولانا ابوالکلام آزاد، ڈاکٹر ذاکر حسین، شری سومناتھ چٹرجی، چیف جسٹس التمش کبیر جیسی شخصیتیں شامل رہی ہیں۔

حامد انصاری کا طالب علمی کا دور کلکتہ میں گزرا ہے اسی وجہ سے وہ اپنے طالب علمی کے دور سے ہی ایران سوسائٹی کی سرگرمیوں سے واقف رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مستحکم بھارت کی تعمیر کا خواب: راج ناتھ

جنرل سکریٹری خواجہ جاوید یوسف نے جناب حامد انصاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے ایران سوسائٹی کے وقار اور اسکی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.