چمپیئن بننے والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کے اعزاز میں محمڈن گراؤنڈ میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں، روسی کوچ آندرے چینکیشو Coach Andrey Alekseyevich Chernyshov اور ان کے کوچنگ اسٹاف کو خصوصی اعزاز سے نوازے گئے۔
استقبالیہ تقریب میں ریاستی وزیر فرہاد حکیم، وزیر دمکل سجیت باسو،وزیر کھیل اروپ بسواس سمیت کلب کے اعلیٰ عہدیداروں اور کھیل کی دنیا سے وابستہ شخصیات موجود تھے۔
محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سیکریٹری دانش اقبال Danish Iqbal, General Secretary, Mohammedan Sporting نے مغربی بنگال کے وزراء فرہاد حکیم، سجیت باسو اور اروپ بسواس کو مومنٹو سے نوازا۔
اس موقع پر وزیر کھیل اروپ بسواس Sports Minister Aroop Biswas نے کہا کہ برسوں بعد کلکتہ فٹبال لیگ 2021 Calcutta Football League 2021 کی ٹرافی جیتنے والی محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف، عہدیداروں اور شیدائیوں کو مبارکباد باد دی۔
انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کی محنت اور دعاؤں کی بدولت ہی محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم 1981 کے کارنامے کو دوہرانے میں کامیاب رہی ہے اورامید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی کامیابی کا یہ سفر جاری رہے۔
دوسری طرف محمڈن اسپورٹنگ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور مغربی بنگال کے موجودہ وزیر کھیل منوج تیواری کو بھی استقبال کیا گیا۔ کلب انتظامیہ اپنی کرکٹ ٹیم کے لئے سابق اسٹار کرکٹر کی خدمت حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔
واضح رہے کہ محمڈن اسپورٹنگ نہ صرف مغربی بنگال بلکہ برصغیر میں بھارت کی آزادی سے قبل برطانوی فوجی فٹبال ٹیم کو کھیل کے میدان میں شکست دینے والا واحد کلب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Football Practice Match : ریئل کشمیر ایف سی نے محمڈن اسپورٹنگ کو شکست دی
سنہ 1881 میں بھارتی فٹبال میدان میں جلوہ گیر ہونے والا کلب محمڈن اسپورٹنگ نشیب و فراز سے گزرنے کے بعد بھی اپنی شناخت برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ اس کے 40 برس بعد محمڈن اسپورٹنگ کلب نے ریلوے ایف سی کو شکست کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔