ETV Bharat / state

گورنر جگدیپ دھنکر نے کلیان بنرجی کے بیان کی مذمت کی - گورنر جگدیپ دھنکر نے کلیان بنرجی کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کی

گورنر جگدیپ دھنکر نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ کلیان بنرجی کے ان (گورنر) کے خلاف کارروائی اور جیل بھیجے جانے والی بیان بازی کی سخت مذمت کی ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے کلیان بنرجی کے بیان کی مذمت کی

author img

By

Published : May 23, 2021, 6:49 PM IST

مغربی بنگال میں ناردا رشوت خوری معاملے میں ترنمول کانگریس کے چار رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد ریاست میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔
گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی کے بیان سن کر حیران رہ گیا ہوں۔ مجھے یقین ہی نہیں ہو رہا ہے کہ ریاست کے آئینی سربراہ کے خلاف کوئی عوامی طور پر غیرذمہ دارانہ بیان بازی کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ ریاست میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ایک ذمہ دار رکن پارلیمان کو اس طرح کی بیان بازی نہیں کرنی چاہئے۔
گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر کا کہنا ہے کہ میں ریاست کا آئینی سربراہ ہوں. دینا کے سب سے بڑا جمہوری ملک نے مجھے یہ عہدہ دیا ہے. میرے اوپر انگلی اٹھانے کا مطلب ملک کو چیلنج کرنا ہے۔
گورنر کا کہنا ہے کہ میری مدت ختم ہو جانے کے باوجود بنگال میں غریبوں پر ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرتا رہوں گا. مجھے اس حق سے کوئی روک نہیں سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب سننے کے باوجود میرے دل میں ان کے لئے احترام ہے اور میں ان (رکن پارلیمان کلیان بنرجی ) کے خلاف کارروائی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ہے کیونکہ مجھے جمہوریت اور آئین پر پورا بھروسہ ہے۔
واضح رہے کہ ہگلی ضلع کے شری رام پور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ کلیان بنرجی نے کہا تھا کہ گورنر جگدیپ دھنکر کی بطور گورنر معیاد ختم ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی اور انہیں جیل بھیجا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جس دن بطور گورنر معیاد ختم ہوتے ہی مغربی بنگال کے عوام گورنر جگدیپ دھنکر کے خلاف سڑکوں پر اتر آئے.عوام ان سے ناراض ہے۔
ایڈوکیٹ کلیان بنرجی کا کہنا ہے کہ ریاست کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار کون ہے اس کے بارے کچھ بولنےکی ضرورت نہیں ہے سب کو معلوم ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے۔
رکن پارلیمان کے مطابق ہمیں صرف اور صرف معیاد ختم ہونے کا انتظار ہے. اس کے بعد ریاست میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.