ETV Bharat / state

مغربی بنگال: حکومت کی جانب سے آلو فروخت کرنے کی قیمت طے - etv bharat west Bengal

ریاستی حکومت نے کولکاتہ اور اس کے اطراف کے اضلاع میں جمعرات کے روز سے 25 روپے فی کلو آلو فروخت کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مغربی بنگال: حکومت کی جانب سے آلو فروخت کرنے کی قیمت طے

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 8:15 AM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے آلو کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہے۔

ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے سبب عام لوگ پریشانی میں مبتلا ہیں اور ریاستی حکومت کی جانب امید کی نظروں سے دیکھ رہے ہیں.

آلو اور دوسری سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر کنٹرول بنانے کے لئے ریاستی حکومت نے ٹاسک فورس کی تشکیل دی تھی جس کے بعد ٹاسک فورس کی ٹیم نے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے منظور شدہ بازاروں کے دورے کئے اور سبزی فروشوں سے بات چیت کی۔

ٹاسک فورس کی ٹیم شہر اور اس کے اطراف کے منظور شدہ بازاروں کے دورے کے دوران ملی معلومات پر رپورٹ تیار کی ہے جس پر ریاستی حکومت نے عمل کرتے ہوئے سرکاری منظور شدہ بازاروں میں آلو فروخت کرنے کے لئے قیمت طے کر دی ہے اور بازاروں میں حکومت کی جانب سے طے شدہ قیمت پر آلو فروخت کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

حکومت کی جانب سے بازاروں میں جیوتی آلو اب 25 روپے فی کیلو فروخت کرنے کی قیمت طے کی گئی ہے. دوسری طرف سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ منڈی سے زیادہ قیمت پر آلو خرید کر کم قیمت پر فروخت نہیں کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منڈی میں ہی اس کے لئے زیادہ قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں تاجروں کا کہنا ہے کہ ہمیں کہیں سے کوئی مدد نہیں مل رہی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.