مغربی بنگال میں ترقیاتی منصوبوں کو ریاست کے تمام اضلاع تک پہنچانے کے لئے حکومت کی جانب سے دوارے سرکار کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ان تمام اسکیمز سے مستفیذ ہونے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں خواتین کیمپوں تک پہنچ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:Narayan Rane Arrest: مرکزی وزیر نارائن رانے گرفتار
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی مختلف ترقیاتی منصوبوں کی بدولت غریب عوام کو مالی طور پر خود مختار بنانے کی کوشش کررہی ہیں اور ہم سب ان کی کوششوں کا ایک حصہ بننے کی کوشش کررہے ہیں۔
شمس الزماں نے بتایا کہ اس کیمپ میں 80 ملازمین خواتین کے ہر مسائل کو حل کرنے کے لئے موجود ہیں۔ ہر سرکاری ملازمین اپنی اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔