ETV Bharat / state

Fruits Price Hike کولکاتا میں پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ

کولکاتا اور اس کے اطراف میں رمضان المبارک کے موقع میں پھلوں اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اچانک سے اضافہ ہونے سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پھلوں کے کاروباریوں نے پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

رمضان کے مہینے میں کولکاتا میں پھلوں کی قیمتیں آسمان چھونے لگی

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 5:11 PM IST

رمضان کے مہینے میں کولکاتا میں پھلوں کی قیمتیں آسمان چھونے لگی

کولکاتا:ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کے مہینے میں پھلوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ تمام پھلوں کی قیمت میں 10 سے 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ اس سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس تناظر میں پھلوں کے تاجروں کا خیال ہے کہ عام طور پر رمضان کے مہینے میں پھلوں کی مانگ زیادہ ہوتی ہے۔ لیکن سپلائی وہی رہتی ہے۔مانگ کی زیادہ ہونے کی وجہ سے چند دکاندار اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور گاہکوں سے زیادہ قیمتیں وصولی کرتی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پھلوں کی مانگ میں اضافہ ہونے کے سبب قیمتیں بڑھیں ہیں۔رمضان کے بعد قیمتیں کم ہو سکتی ہیں۔ رمضان المبارک کے مہینے میں بالخصوص تربوز، پپیتا، کیلا، انناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔اس کے لئے دکاندار نہیں بلکہ منڈی ذمہ دار ہے۔

تاہم کولکاتا کے تمام مسلم علاقوں میں پھلوں کی قیمتوں میں یکساں طور پر اضافہ نہیں ہوا ہے۔میچوا فروٹ منڈی، سیالدہ اسٹیشن، بڑا بازار اور نیومارکیٹ علاقے میں پھلوں کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا ہے۔ لیکن راجا بازار، پارک سرکس، گارڈن ریچ اور خصرپور کی منڈیوں میں پھلوں کی خرید و فروخت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ بعض تاجروں کا دعویٰ ہے کہ ہر سال رمضان کے مہینے میں پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔اس مرتبہ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Shahi Kitchen of Chota Imambara چھوٹے امام باڑے کے شاہی کچن سے ہزاروں افراد کو کھانا کھلانے کی روایت برقرار

پھلوں کے کاروباریوں کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں پھلوں کی قیمتوں میں منصوبہ بند‌ طریقے سے اضافہ کیا جاتا ہے، رمضان کے مہینے میں ہی کچھ لوگ پھلوں کے کاروبار سے منسلک ہوتے ہیں۔ان کا مقصد ہوتا ہی ہے کہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ آمدنی کرنا۔ان لوگوں کی وجہ سے پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے جس سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.