ETV Bharat / state

Father Carries Child Body in Bag جب ایک والد ایمبولینس نہ ملنے پر بچے کی لاش بیگ میں لے جانے پر مجبور ہوا

مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے کالیاگنج تھانہ علاقے میں ایک غیراخلاقی اور دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے ایمبولینس نہ ملنے کی وجہ سے اپنے مردہ بچے کی لاش بیگ میں بھر سلی گوڑی سے کالیا گنج کا سفر کیا۔

جب ایک والد اپنے بچے کی لاش کوبیگ میں لے جانے پر مجبور ہوا

author img

By

Published : May 15, 2023, 1:56 PM IST

Updated : May 15, 2023, 2:10 PM IST

رائے گنج: مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے کالیا گنج کے رہنے والے ایک شخص کو ایمبولینس نہ ملنے پر اپنے مردہ بچے کی لاش کو سلی گڑی سے کالیا گنج ایک تھیلے میں بھر کر لانی پڑی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق کالیا گنج بلاک کے مصطفی نگر گاؤں پنچایت کے ڈنگی پارہ گاؤں کے رہنے والے عاصم کی بیوی نے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ پانچ ماہ بعد دونوں بچے بیمار پڑ گئے۔ ان دونوں کو گزشتہ روز اتوار کو کالیا گنج اسٹیٹ جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

طبیعت بگڑنے کی وجہ سے انہیں پیر کو رائے گنج گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال ریفر کیا گیا۔ اس کے باوجود ان دونوں بچوں کی صحت بہتر نہیں ہوتی۔دونوں بچوں کو تشویشناک حالت میں سلی گڑی میڈیکل کالج اور اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہیں بدھ کے روز سلی گڑی میڈیکل کالج اور ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جمعرات کو ایک بچے کی حالت بہتر ہونے پر اسے میڈیکل کالج سے چھٹی دے دی گئی۔ جمعرات کو بچے کی ماں اس کے ساتھ کالیا گنج چلی گئی۔ والد عاصم بیمار تھے اور ایک بیٹے کے ساتھ اسپتال میں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mahua Moitra مہوا موئترا نے کرناٹک عوام کو مبارکباد دی

دوسرے بچے کی ہفتے کی رات موت ہو گئی۔ الزام ہے کہ جب عاصم بابو نے بچے کو لانے کے لیے ایمبولینس کرایے پر لینی چاہی تو ڈرائیور نے آٹھ ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ یومیہ مزدور عاصم بابو اس کا متحمل نہیں تھا کیوں کہ بچے کے علاج پر اس کے ہزاروں روپے خرچ ہو چکے تھے جس کی وجہ سے اس کے پاس ایمبولینس کو دینے کے لیے پیسے نہیں بچے تھے۔ کوئی راستہ نہ دیکھ کر وہ اتوار کی صبح پانچ بجے بچے کو بیگ میں لے کر میڈیکل کالج سے روانہ ہوگیا۔ وہ لاش کو بیگ میں رکھ کر بس کے ذریعہ سلی گڑی سے رائے گنج آیا۔افسوسناک واقعے کے منظرعام پر آنے کے بعد سیاسی جماعتوں کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہے۔

Last Updated : May 15, 2023, 2:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.