کولکاتا: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال ان دنوں شدید گرمی اور لو کے بھیانک قہر سے دو چار ہے۔ ریاست کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت چالیس ڈگیری پار کر چکی ہے۔ علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق چار سے پانچ دنوں تک گرمی سے راحت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سے حالات اور خراب ہونے والے ہیں۔ محکمۂ موسمیات نے کہا کہ کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں لو نے بھیانک شکل اختیار کر چکا ہے۔ لو کی وجہ سے اب تک دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ Extreme Hot Weather Continues in West Bengal
ذرائع کے مطابق کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں درجہ حرارت 36 سے 40 ڈگری سیلسیس تک رہنے کا امکان ہے. رات کے وقت معمولی فرق پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اس کے ساتھ ساتھ جنوبی بنگال میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ مالدہ، مرشدآباد، ندیا، بیربھوم اور بانکوڑہ میں درجہ حرارت 41 ریکارڈ کیا گیا۔ ان علاقوں میں زرد الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے. دوسری طرف ریاست میں لو لگنے سے اب تک دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ جنوبی بنگال میں لو سے دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔