ETV Bharat / state

IFA Shield 2021: بنگال میں کشمیری ٹیم کی حمایت دیکھ کر خوشی ہوتی ہے - رئیل کشمیر ایف سی نے محمڈن اسپورٹنگ کو شکست دے کو شکست دی

رئیل کشمیر ایف سی کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ربررٹسن Real Kashmir FC head coach David Robertson اور ٹیم کے گول کیپر بلال نے بنگال کی سرزمین پر کشمیری کلب کو بھر پور حمایت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

exclusive with real kashmir coach david robertson and star goalkeeper bilal
بنگال میں کشمیری ٹیم کی حمایت دیکھ کر خوشی ہوتی ہے
author img

By

Published : Dec 10, 2021, 10:17 PM IST

Updated : Dec 11, 2021, 10:38 AM IST

محمڈن اسپورٹنگ Mohammadan Sporting Club کو شکست دے کر آئی ایف اے شیلڈ IFA Shield 2021 کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے بعد رئیل کشمیر ایف سی کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ربررٹسن اور ٹیم کے گول کیپر بلال نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈیوڈ ربررٹسن نے کہاکہ محمڈن اسپورٹنگ جیسی مضبوط ٹیم کو اسی کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا واقعی تعریف قابل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور آخری چار میں جگہ بنائی ہے۔ سیمی فائنل میں بھی جیت درج کرکے فائنل میں پہنچنا ہے تاکہ خطاب کا دفاع کر سکے۔'

ڈیوڈ ربررٹسن نے کہا کہ وہ گزشتہ پانچ برسوں سے کشمیر میں ہیں، کشمیر ان دوسرا گھر بن گیا ہے اور مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے اب گہرا لگاؤ ہو گیا ہے ،کیونکہ ہمیں یہاں آئی لیگ کے ہوم میچ کھیلنا ہے۔'

رئیل کشمیر ایف سی کے اسٹار گول کیپر بلال نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ ٹیم میں شامل ہر ایک کھلاڑی نے اپنی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگے سیمی فائنل ہے اور اس کے بعد فائنل میچ ہے۔ دونوں میچوں کے لیے کڑی محنت کریں گے اور کوچ کی حکمت عملی پر عمل کریں گے۔'

کشمیری ٹیم کے گول کیپر کا کہنا ہے کہ سردی کی وجہ سے کشمیر میں کھیلنا تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے۔ بنگال کا موسم فٹبال کھیلنے کے لئے بالکل مناسب ہوتا ہے۔ اس سے ٹریننگ سیشن میں بھی مزہ آتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ بنگال کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں یہاں کے لوگوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ اس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوتی ہے اس سے ہمیں بہترسے بہتر کھیل پیش کرنے میں مدد ملتی ہے۔

واضح رہے کہ رئیل کشمیر ایف سی کی ٹیم آئی ایف اے شیلڈ اور آئی لیگ کھیلنے کے لیے ان دنوں مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ہے۔ کشمیری کلب بنگال کو ہوم گراؤنڈ کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Dec 11, 2021, 10:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.