ETV Bharat / state

Partha Chatterjee on ED سابق وزیر پارتھو چٹرجی کی ای ڈی پر تنقید - انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بنگال

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی نے کہا کہ ہگلی ضلع سے گرفتار ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو وہ نہیں جانتے ہیں۔ ہگلی ضلع کے کئی ترنمول لیڈروں کو بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پارتھو چٹرجی فی الوقت بھرتی گھوٹالے کے الزام میں جیل میں بند ہیں۔ Ex Minister Partha Chatterjee

سابق وزیر پارتھو چٹرجی کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ پر تنقید

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 10:23 AM IST

Updated : Mar 31, 2023, 10:33 AM IST

کولکاتا: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے الزام لگایا ہے کہ سابق ریاستی وزیر پارتھا چٹرجی گرفتار افراد سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے عدالت کے احاطے میں دعویٰ کیا کہ ای ڈی اصل گناہ گاروں تک نہیں پہنچ پارہی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نہ آیان شیل اور نہ ہی کنتل گھوش، وہ کسی کو جانتے ہیں۔ ای ڈی نے ریمانڈ لیٹر میں دعویٰ کیا ہے کہ آیان سے بھرتی کی بدعنوانی کی رقم پارتھو چٹرجی کے پاس گئی ہے۔ ترنمول کانگریس کے سابق نوجوان لیڈر کنتل اس معاملے میں پل کا کام کررہے تھے۔ ای ڈی کے مطابق، بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں پکڑے گئے شانتنو نے پوچھ گچھ کے دوران کہا کہ آیان نے نوکری دینے کے نام پر کئی امیدواروں سے پیسے لئے تھے۔

انہوں نے یہ رقم 2012 اور 2014 میں ٹیٹ کے دوران جمع کی تھی۔ آیان نے وہ رقم کنتل اور دوسرے ایجنٹوں کو دی۔ ای ڈی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کنتل اس وقت کے وزیر تعلیم پارتھا چٹرجی کے قریبی تھی۔ اسی کے ذریعے آیان سے غیر قانونی بھرتی کی رقم پارتھو چٹرجی کو جاتی تھی۔ پارتھو چٹرجی نے عدالت میں ای ڈی کے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آیان یا کنتل کو نہیں جانتے۔ اس مہینے میں ای ڈی نے بھرتی گھوٹالہ کے ملزمین میں سے ایک شانتنو کے قریبی پروموٹر آیان کو گرفتار کیا تھا۔ اتوار کی صبح ای ڈی نے بتایا کہ تلاشی کے دوران کئی اہم دستاویزات ملے ہیں۔ ان میں کچھ فہرستیں بھی تھیں جن میں امیدواروں کے نام درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں:SSC Recruitment Scam پراسرار خاتون کا معمہ حل، تقرری بدعنوانی معاملے میں ہیمانتی گنگو پادھیائے کا نام منظرعام پر

ای ڈی ذرائع کے مطابق سو سے زیادہ جوابی پرچے (او ایم آر شیٹس) کی کاپیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ جائیداد سے متعلق کئی دستاویزات بھی موجود تھے۔ تفتیش کار اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ دستاویز ایک ایسے پروموٹر کے دفتر تک کیسے پہنچی جو بھرتی کے عمل سے وابستہ سرکاری اہلکار نہیں تھا۔ ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ اس اکاؤنٹ سے رقم پارتھو کو گئی تھی۔ کنٹل، ہگلی کے سابق نوجوان لیڈر تھے۔ کنتل کو ای ڈی نے جنوری میں گرفتار کیا تھا۔ پارتھو چٹرجی کو طویل پوچھ گچھ کے بعد گزشتہ سال جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Last Updated : Mar 31, 2023, 10:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.