ETV Bharat / state

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں آکسیجن پارلرکا قیام

ریاست کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے آکسیجن پارلر کے افتتاح کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے پانی ہٹی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 33 میں ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے نے دو سو بیڈز پر مشتمل آکسیجن سینٹر کا افتتاح کیا۔

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں آکسیجن پارلرکا قیام
مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں آکسیجن پارلرکا قیام
author img

By

Published : May 17, 2021, 8:13 AM IST

مغربی بنگال میں آکسیجن پارلر کی دوڑ لگ گئی ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے آکسیجن پالر کے افتتاح کا سلسلہ جاری ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی بھیانک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع اس کی زد میں ہیں۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر مغربی بنگال حکومت نے 16 مئی سے 30 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔تاکہ دوسری لہر کی رفتار پر کسی بھی قیمت پر قابو پایا جا سکے۔

دوسری طرف ریاست میں آکسیجن پارلر کی دوڑ لگ گئی ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے آکسجین پارلر کے افتتاح کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے پانی ہٹی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 33 میں ترنمول کانگریس کے سینیر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے نے دو سو بیڈ پر مشتمل آکسیجن پارلر کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب کے بعد رکن پارلیمان سوگتا رائے نے آکسیجن پارلر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے مریضوں کے لئے اس کی سخت ضرورت ہے۔ مریضوں کو آکسیجن کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کا بھی انتظام کیا گیا۔

دوسری طرف مسلم اکثریتی علاقہ کمرہٹی میں ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا نے بھی آکسیجن پارلر کا افتتاح کیا۔ مدن مترا نے آکسیجن پارلر کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔

ترنمول کانگریس کی ایک اور رکن اسمبلی رتنا چٹرجی نے ٹھاکر پوکھر کے 133 نمبر وارڈ میں آکسیجن پارلر کم آئسولیشن ہوم کا افتتاح کیا۔ رکن اسمبلی رتنا چٹرجی نے کہا کہ 'مجھے معلوم نہیں ہے کہ اس سے کتنا فائدہ ہو سکتا ہے. لیکن ایک بات سچ ہے کہ کسی مریض کو ہسپتال میں جب تک بیڈ نہیں ملتا ہے وہ اس وقت تک اس آئسولیشن ہوم میں رہ سکتا ہے جہاں آکسجین موجود ہو گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.