ETV Bharat / state

Birbhum Student Murder انجنیئرنگ کے طالب علم سید صلاح الدین کی پر اسرار موت - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکات

بیربھوم ضلع کے الم بازار تھانہ کے تحت چپہریا جنگل علاقے سے پولیس نے ایک طالب علم کی لاش برآمد کی ہے۔وہ گزشتہ چند دنوں سے لاپتہ تھا۔گھر والوں نے اغوا کے بعد قتل کا الزام عائد کیا ہے۔Birbhum Student Murder

انجنئیرنگ کے طالب علم سید صلاح الدین کی پراسرار موت

author img

By

Published : Sep 12, 2022, 1:49 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں جرائم کی واردات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ عام لوگوں کی سیکیورٹی کو لے سوال اٹھنے لگا ہے۔عام لوگ پولیس انتظامیہ کے رول پر بھی سوال اٹھانے لگے ہیں۔Engineering Student Murder In Birbhum

اسی درمیان بیربھوم ضلع کے الم بازار تھانہ کے تحت چپہریا جنگل علاقے سے پولیس نے ایک طالب علم کی لاش برآمد کی ہے۔وہ گزشتہ چند دنوں سے لاپتہ تھا۔گھروالوں نے اغوا کے بعد قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

آج دن میں جنگل میں ایک نوجوان کو مردہ پایا گیا۔مقامی باشندوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لینے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجوانے کا انتظام کیا۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ مرنے والے نوجوان کی شناخت سید صلاح الدین کے طور پر ہوئی ہے۔وہ انجنئیرنگ کا طالب علم ہے۔اس کے گھروالوں نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Congress MP Adhir Ranjan Chowdhary مغربی بنگال میں دولت کی کمی نہیں

پولیس نے کہا کہ اغوا کے زاویے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں ملوث لوگوں کو جلد ڈھونڈ نکالا جائے گا۔

گھر والوں کا کہنا ہے کہ سید کا اغوا کرنے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ اغوا کاروں نے 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔پولیس کو ساری معلومات فراہم کی گئی ہے لیکن پولیس نے پورے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.