کولکاتا: ای ڈی نے تاپس سے 654 پرائیویٹ ڈی ایل ای ڈی کالجوں کی جانکاری بھی مانگی ہے۔ ذرائع کے مطابق تاپس کا تعلق ان 654 پرائیویٹ ڈی ایل ای ڈی کالجوں سے ہے۔ تاپس کو 2 نومبر کو ڈی ایل ڈی کے آف لائن رجسٹریشن دستاویزات کے ساتھ حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔Enforcment Directorate Ask TMC MLA Manik Bhattacharya Close Aide To Present CGO Complex
ریاستی بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن کے سابق صدر مانک بھٹاچاریہ کو اساتذہ کی بھرتی میں بدعنوانی کے معاملے میں ای ڈی نے گرفتار کیا تھا اس وقت وہ جیل میں ہیں ۔ ای ڈی نے تاپس منڈل کی مختلف قریبی دوستوں اور ان سے وابستہ اداروں پر پر چھاپے مارے ہیں۔ اس سے پہلے تاپس منڈل کو 20 اکتوبر کو ای ڈی کے دفتر میں طلب کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مانک بھٹاچاریہ کے دوست تاپس منڈل کا اپنا ٹیچر ٹریننگ کالج تھا ۔یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد اس سنٹرکو بند کردیا گیا تھا۔16 اکتوبر کو ای ڈی کے تفتیشی افسران تالا توڑ کر دفتر میں داخل ہوئے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تاپس منڈل کا ایک اور ٹیچر ٹریننگ سنٹر پنشکورا میں بھی ہے۔ پنشکورا بلاک کے تحت میسورہ کے علاقے میں راس بہاری پرائیویٹ ٹیچرس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے نام سے ٹیچر ٹریننگ سینٹر ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ضلع میں کئی مقامات پر اساتذہ کے تربیتی مراکز ہیں۔
باراسات کے رہنے والے، تاپس کا اصل گھر مشرقی مدنی پور میں پنشکورا ہے۔ تاپس کے بھائی بیواس کی بیوی پرمیتا کو ہائی کورٹ کے حکم پر چند ماہ قبل پرائمری ٹیچر کی نوکری ملی تھی۔ ایسے الزامات بھی سامنے آتے ہیں، تاپس منڈل کو بچانے کے لیے اس کا بھائی اور سنگپنگورا رات کے اندھیرے میں فائلیں غائب کیا ہے پڑوسیوں اور مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے۔ تحقیقات میں کرپشن کے مزید انکشافات کا خدشہ ہے۔ پنشکورا کے ہری کرشنا پور گاؤں میں تاپس منڈل کا اصل گھر ہے، رات کے اندھیرے میں ان کے مختلف کالجوں سے فائلیں غائب کی گئی ہیں۔Enforcment Directorate Ask TMC MLA Manik Bhattacharya Close Aide To Present CGO Complex