ETV Bharat / state

Corruption in Teachers Appointment in West Bengal: اساتذہ کی تقرری میں مالی بدعنوانی، ای ڈی جانچ کرے گی - بڑے پیمانے پر بدعنوانی معاملے میں پیسوں کا لین دین

مغربی بنگال میں اساتذہ کی تقرری کرنے والا ادارہ مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن پر گزشتہ کئی برسوں میں اساتذہ کی تقرری میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزام کا سامنا ہے اب تک اس معاملے میں عدالت کی ہدایت پر سی بی آئی 7 معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔اب اس معاملے میں ملازمت کے عوض پیسوں کا بھی بڑے پیمانے پر لین دین کا انکشاف ہوا ہے۔پیسے کہاں سے آئے کس نے دیا اور کس کو پہنچایا گیا اس کی جانچ اب ای ڈی کرنے والی ہے۔Corruption in Teachers Appointment in West Bengal

اساتذہ کی تقرری میں مالی بدعنوانی
اساتذہ کی تقرری میں مالی بدعنوانی
author img

By

Published : May 28, 2022, 10:29 PM IST

اسکول سروس کمیشن کے ذریعے اساتذہ کی تقرری میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی معاملے میں پیسوں کا لین دین ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔سی بی آئی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔اس پورے معاملے میں تقرری کے عوض بڑے پیمانے پر پیسوں کے لین دین کی اب ای ڈی جانچ کرے گی۔کس نے کس کو کتنے پیسے دیئے ہیں ای ڈی پتا لگائے گی۔ای ڈی نے اس سلسلے میں ایس ایس سی کے چار معاملے کی ایف آئی آر کاپی طلب کیا ہے۔Corruption in Teachers Appointment in West Bengal

مغربی بنگال میں اساتذہ کی تقرری کرنے والا ادارہ مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن پر گزشتہ کئی برسوں میں اساتذہ کی تقرری میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزام کا سامنا ہے اب تک اس معاملے میں عدالت کی ہدایت پر سی بی آئی 7 معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔اب اس معاملے میں ملازمت کے عوض پیسوں کا بھی بڑے پیمانے پر لین دین ہوا ہے۔پیسے کہاں سے آئے کس نے دیا اور کس کو پہنچایا گیا اس کی جانچ اب ای ڈی کرنے والی ہے۔اس سلسلے میں ای ڈی نے چار معاملے کی سی بی آئی سے ایف آئی آر کی کاپی طلب کی ہے۔اس کے ساتھ اس سے جڑے دستاویزات بھی مانگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: CPIM On Mamata Govt: سی پی آئی ایم نے بدعنوانی کے خلاف لڑنے کے لیے دوارے پہارے پبلک ایپ لانچ کیا

واضح رہے کہ اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کو لیکر کلکتہ ہائی کورٹ میں میں کئی معاملے کئے گئے تھے۔کلکتہ ہائی کورٹ نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی بی آئی جانچ کا حکم دیا تھا۔اس سلسلے میں اب تک ترنمول کانگریس کے کئی رہنماؤں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ترنمول کانگریس کے ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی اور پاریش ادھیکاری سے سی بی آئی نے پوچھ تاچھ کی ہے۔جس وقت یہ تقرریاں ہوئی تھی اس،وقت پارتھو چٹرجی ریاستی وزیر تعلیم تھے۔اب تک سی بی آئی دفتر میں سابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی سے دو بار سی بی آئی پوچھ تاچھ کر چکی ہے۔

ترنمول کانگریس کے ایک اور وزیر پاریش ادھیکاری کی بیٹی کی نوکری بھی بدعنوانی کے نتیجے میں ہوئی کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد انکیتا ادھیکاری کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ انکیتا ادھیکاری کا نام کالج سروس کمیشن کے پینل میں بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ باگ کمیٹی کی جانچ میں ایس ایس سی میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا انکشاف ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.