ETV Bharat / state

Recruitment Scam Case ای ڈی نے ایک بار پھر ابھیشیک بنرجی کو اساتذہ تقرری گھوٹالہ میں سمن جاری کیا - آل انڈیا جنرل سکریٹری نے پہلے ہی اعلان

اساتذہ تقرری گھوٹالہ میں ایک بار پھر ای ڈی نے ابھیشیک بنرجی کو سمن جاری کرتے ہوئے اگلے پیر کو سالٹ لیک کے سی جی او کمپلیکس میں طلب کیا ہے، اس سے قبل ای ڈی نے ابھیشیک بنرجی کولپس اینڈ باؤنڈ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے 3 اکتوبر کو صبح10.30بجے سی جی او کمپلیکس میں حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی

ای ڈی نے ایک بار پھر ابھیشیک بنرجی کو اساتذہ تقرری گھوٹالہ میں سمن جاری کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2023, 6:18 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ منگل کو ای ڈی کے سمن پر حاضر نہیں ہوں گے ۔کیوں کہ وہ دہلی میں ترنمول کانگریس کے احتجاج کی وجہ سے مصروف ہیں ۔ترنمو ل کانگریس 100دن کام کے اسکیم کی فنڈنگ روکے جانے کے خلاف ابھیشیک بنرجی کی قیادت میں پیر اور منگل کودہلی میں احتجاج کررہی تھی۔

بنگال کی حکمراں جماعت نے الزام لگایا تھا کہ ای ڈی کو ابھیشیک بنرجی کے پہلے سے طے شدہ پروگرام کا علم ہونے کےباوجود انہیں سمن جاری کیا گیا اور اس کا مقصد واضح ہے ۔منگل کو ابھیشیک بنرجی نے ڈویژن بنچ سے رجوع کیا اور پیشی سے بچنے کے لئے ہائی کورٹ کی سنگل بنچ کے حکم کو چیلنج کیا۔ قابل ذکر ہے کہ ابھیشیک کی ماں لتا بنرجی اور والد امیت بنرجی کو بھی ای ڈی نے اساتذہ تقرری گھوٹالہ میںپوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق ابھیشیک کی بیوی روجیرا کو بھی اگلے ہفتے طلب کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے کلکتہ ہائی کورٹ نےلپس اینڈ باؤنڈز کیس میں ابھیشیک کی ماں لتا کی جائیداد کا حساب مانگا تھا۔ جسٹس امریتا سنگھ نے اس معاملے میں ای ڈی کی تحقیقات پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ انہوں نے کہاتھا اس تحقیقات کا نتیجہ صفر ہے۔ کیونکہ، ای ڈی کمپنی اور کمپنی کے سی ای او ابھیشیک کے بارے میں تفصیلات نہیں دے سکی ہے۔ جسٹس سنگھ نے اس سلسلے میں کچھ اور معلومات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس فہرست میں ابھیشیک کی والدہ لتا کی جائیداد کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔

ابھیشیک بنرجی کی بیوی روجیرا نرولا بنرجی کو بھی ای ڈی نے اساتذہ تقرری کے معاملے کی تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے مرکزی تفتیشی ایجنسی کے ذرائع کے مطابق انہیں اگلے ہفتے ای ڈی آفس سی جی او کمپلیکس میں طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ای ڈی کے اہلکار روجیرا کا بیان ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل، ابھیشیک کی بیوی کو اساتذہ تقرری کے معاملے میں طلب کیا گیا تھا، پہلے کوئلہ اسمگلنگ کیس میں بھی روجیرا بنرجی سے پوچھ تاچھ کی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:MP Abhishek Banerjee مرکزی وزیر نے ٹی ایم سی کے وفد کو ملاقات کے لیے وقت نہیں دیا

ای ڈی نے ابھیشیک بنرجی کو 3 اکتوبر کو صبح10:30بجے سی جی او کمپلیکس میںلپس اینڈ باؤنڈز کیس میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔ ابھیشی بنرجی ک کی والدہ لتا بنرجی اور والد امیت بنرجی کو بھی پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔ رجیرہ کو اس مرتبہ بھی بلایا گیا ہے۔جسٹس امریتا سنگھ نے اس معاملے میں ای ڈی کی تحقیقات پر ناراضگی ظاہر کی تھی ۔ کوئلہ اسمگلنگ کیس میں روجیراسے ای ڈی نے کئی بار پوچھ گچھ کی گئی تھی۔گزشتہ جون میں سی جی او کمپلیکس میں ان سے تقریباً چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.