ETV Bharat / state

Money Recovers In Kolkata کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر پر ای ڈی کی چھاپہ ماری، ایک کروڑ 40 لاکھ روپے ضبط - پہ مار کر تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد

کوئلہ اسمگلنگ کیس میں ای ڈی نے کلکتہ شہر کے بالی گنج علاقے میں ایک کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کر تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کیے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کمپنی کے مالک اور کمپنی کے اکاؤنٹنٹ کو دہلی دفتر میں طلب کیا ہے تاکہ رقم سے متعلق پوچھ تاچھ کی جاسکے۔ ان دونوں کو اس ہفتے کے اندر ای ڈی کے دہلی ہیڈکوارٹر میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ED Recovers Huge Amount Of Money

ای ڈی کاکنسٹرکشن کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کر تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 6:59 PM IST

ہاوڑہ:ای ڈی کے افسران نے رات بھر یہ کارروائی انجام دی۔نوٹوں کے بنڈلوں کے علاوہ ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر بھی ضبط کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ صبح تک تلاشی کرنے کے بعد جمعرات کی صبح بالی گنج سے نکل گئے۔ کوئلہ اسمگلنگ معاملے کی جانچ کے دوران ان کے نام سامنے آئے تھے۔ای ڈی کو معلوم ہوا کہ کوئلے کی اسمگلنگ کی رقم اس پرائیویٹ کمپنی کے ذریعے لگائی گئی تھی۔ تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ یہاں سے کوئلے کے کالے دھن کو سفید کیا گیا ہے۔

کوئلہ اسمگلنگ کیس میں دہلی ای ڈی کی ٹیم پہلے ہی کئی جگہوں پر تلاشی لے رہی ہے۔ کلکتہ اور آس پاس کے کئی مقامات پر تلاشی لی گئی۔ سی آر پی ایف کی دو ٹیمیں بدھ کی صبح شہر پہنچی گئی تھی۔ اس کے بعد، ان کی مدد سے، ای ڈی کی ایک بڑی ٹیم نے 10 گھنٹے سے زیادہ تک تاجروں کے اسٹیبلشمنٹ میں یہ تلاشی لی گئی۔ ای ڈی کا یہ سرچ آپریشن منی ٹریل لنک کے ذریعہ پر مبنی ہے جہاں کوئلہ اسمگلنگ کا پیسہ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بار ای ڈی کے افسران کمپنی کے مالک ور اکاؤنٹنٹ سے مزید تفصیلی معلومات جاننا چاہتے ہیں۔ اس لیے انہوں نے دونوں کو دستاویزات کے ساتھ دہلی میں ہیڈ کوارٹر طلب کیا۔ دونوں سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے ای ڈی حکام بنیادی طور پر یہ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ 1 کروڑ 40 لاکھ کی نقد رقم کہاں سے آئی؟ دفتر کیوں رکھا گیا؟ اس کے علاوہ ای ڈی حکام اکاؤنٹنٹ یعنی کمپنی کے اکاؤنٹنٹ سے پوچھ گچھ کرکے جاننا چاہتے ہیں کہ یہ نقدی کہاں سے لین دین ہوئی؟ ای ڈی اس اکاؤنٹنٹ سے کمپنی کی باقی لین دین کی معلومات بھی جاننا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Online Games And Gambling آن لائن گیمز اور جوئے پر پابندی کے لیے سخت قوانین بنائے جائے: وشنو

دوسری جانب گزشتہ روز تلاشی کے دوران ای ڈی کے تفتیش کاروں نے کمپنی کے مالک کو حراست میں لے کر کئی معاملات پر پوچھ گچھ کی۔ تاہم معلوم ہوا ہے کہ ان سے پوچھ گچھ کا عمل ختم نہیں ہوا ہے۔ اسی وجہ سے انہیں نئی دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں دوبارہ حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.