کافی عرصے سے ٹرینوں میں خواتین مسافروں کی حفاظت سے متعلق آواز بلند ہوتی رہی ہے۔ اس کے لئے اکثر وبیشتر مظاہرے بھی ہوتے رہے ہیں۔
اسی ضمن میں مشرقی ریلوے نے سیالدہ ڈویژن میں خواتین مسافروں کے لئے "میری سہیلی" کے نام سے ایک منصوبہ کا افتتاح کیا.
اس منصوبے کے تحت خواتین مسافروں کے لئے 182 ہیلپ نمبر اور لینڈ لائن نمبر کا اجرا کیا گیا. سفر کے دوران خواتین کو کوئی پریشانی پیش آتی ہے تو وہ فورا آر پی ایف اور جی آر پی سے رابطہ کر سکتی ہیں.
ذرائع کے مطابق مشرقی ریلوے نے فی الحال طویل دوری والی ٹرینوں کے لئے یہ منصوبہ لایا ہے۔
سیالدہ ڈویژن میں یہ منصوبہ کامیاب ہوتایے جنوبی ڈویژ سمیت تمام ڈویژن میں شروع کیا جائے گا۔
اس منصوبے کے تحت لیڈیز کمپارٹمنٹ میں آر پی ایف کی دو خواتین سب انسپکٹر اور دو خواتین کانسٹیبل تعینات یوں گی۔
آر پی ایف کی خواتین اہلکار طویل دوری والی ٹرینوں میں نہ صرف ڈیوٹی میں انجام دیں گی بلکہ خواتین کو ہیلپ لائن کے استعمال کے لئے بیدار بھی کریں گی۔
واضح رہے کہ سیالدہ ڈوئژن میں ٹرینوں میں خواتین کی سکیورٹی کو پختہ بنانے کا مطالبہ کافی عرصے سے چل رہا تھا۔