کولکاتا: مغربی بنگال میں راشنگ نظام کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے لئے ریاستی فوڈ اینڈ سپلائی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تمام اضلاع میں راشن کی دکانوں میں ڈیجیٹل ترازو کے استعمال کو لازمی قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزن میں دھاندلی سے بچنے کے لئے ریاست کی تقریباً 21 ہزار راشن کی دکانوں میں اس مشین کو نصب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔فوڈ اینڈ سپلائی ڈپارٹمنٹ نے اس سال جون تک تمام راشن کی دکانوں کو ایسی مشینوں کی سپلائی مکمل کرنے کا ہدف رکھا ہے۔
اس سلسلے میں ریاستی محکمہ خوراک کے ایک اہلکار نے کہاکہ ہمارا واحد مقصد ہمیشہ راشن نظام میں شفافیت لانا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا کہ صارفین کو اناج کی تقسیم میں دھوکہ نہ دیا جائے۔ ریاستی فوڈ ڈپارٹمنٹ کے ڈسٹری بیوشن اور سپلائی ڈپارٹمنٹ کے ایک اور اہلکار نے بتایا کہ الیکٹرانک ویٹ مشن کو ای-پاز مشینوں کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں اناجوں کی تقسیم کے ہر لین دین کی تمام تر معلومات حاصل ہو سکتی ہے۔ فوڈ سپلائی ڈیپارٹمنٹ کے مرکزی سرور میں تمام معلومات دستیاب ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:IT Raid مغربی بنگال میں محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری مہم
تاہم راشن کی دکانوں میں یہ مشین نہ صرف وزن کی نگرانی کے لئے لگائی جا رہی ہے بلکہ عملے کی کمی کی صورت میں بھی کام پر کوئی اثر نہ پڑے۔اس سے تمام لوگوں کو فائدہ ہو گا۔لوگوں کو اس پر تنقید کرنے کے بجائے اسے اپنانے کی ضرورت ہے۔