ETV Bharat / state

DYFI Youth Leader ڈی وائی ایف آئی کا رہنما تاج الدین گرفتار - افواہ پھیلانے کے الزام میں گرفتار

جنوبی24 پرگنہ کے بھانگوڑ تھانے کی پولیس نے ڈی وائی ایف آئی ضلع کمیٹی کے رکن تاج الدین ملک کو افواہ پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ سی پی آئی ایم نے پولیس پر تاج الدین ملک کو جھوٹے معاملوں میں پھنسانے کا الزام عائد کیا۔ CPIM Youth Leader

سی پی آئی ایم کا رہنما تاج الدین گرفتار
ڈی وائی ایف آئی کا رہنما تاج الدین گرفتار
author img

By

Published : Oct 13, 2022, 10:23 AM IST

جنوبی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے جنوبی24 پرگنہ کے بھانگوڑ تھانے کی پولیس نےڈی وائی ایف آئی ضلع کمیٹی کے رکن تاج الدین ملک کو افواہ پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ سی پی آئی ایم کے نوجوان رہنما کی گرفتاری پر مقامی باشندوں نے احتجاج کیا۔ DYFI Youth Leader Tajuddin Malik Arrest At Bhangor In South 24 PGS

ذرائع کے مطابق بھانگوڑ تھانے کی پولیس نے گزشتہ شب ایک بجے صاحب پور علاقے میں واقع ایک مکان میں چھاپہ ماری مہم چلا کر سی پی آئی ایم کے نوجوان رہنما تاج الدین ملک کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کہا کہ گرفتار شخص کا نام تاج الدین ملک عرف تاج ہے۔ مقامی باشندوں نے اس کے خلاف افواہ پھیلانے کا الزام عائد کیا تھا۔ مقامی باشندوں کی شکایت کی بنیاد پر تاج الدین کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

دوسری طرف ڈی وائی ایف آئی نے پولیس پر تاج الدین ملک کوجھوٹے معاملےمیں پھنسانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار کرنے کی ٹھوس وجہ کیا تھی کسی کو کچھ معلوم نہیں۔ وجہ ہے یا نہیں یہ بھی معلوم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجایت انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اشاروں پر مغربی بنگال کی پولیس سی پی آئی ایم کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف کارروائی کرے گی۔ لوگوں کو گرفتار کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Madrasa Survey Extended یوپی کے غیر امداد یافتہ مدارس کے سروے کی تاریخ میں توسیع

ان کا کہنا ہے کہ سی پی آئی ایم کے نوجوان رہنما تاج الدین ملک عرف تاج کو افواہ پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے لیکن پولیس یہ نہیں بتا رہی ہے کہ تاج نے کون سی افواہ پھیلائی ہے جس کی وجہ سے ماحول بگڑا ہے۔DYFI Youth Leader Tajuddin Malik Arrest At Bhangor In South 24 PGS

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.