ETV Bharat / state

ڈورنڈ کپ 2019: ایف سی گوااور گوکھلم کیرالہ کی جیت - گوکھلم کیرالہ

ایف سی گوا اور گوکھلم کیرالہ ایف سی کی ٹیموں نے ڈرونڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنے اپنے میچوں میں جیت درج کرتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں رسائی کی امید برقراررکھیں

ڈورنڈ کپ 2019
author img

By

Published : Aug 8, 2019, 11:10 PM IST

ڈورنڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں کھیلے گیے میچوں میں ایف سی گو ااور گوکھلم کیرالہ نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے میں کوالیفا ئی کرنے کا امکان روشن کرلیا۔

کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں کھیلے گیے میچ میں ایف سی گو اور آرمی گرین کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ کھیل کے 27 ویں منٹ پر لیسٹن کولاکو نے گول کرکے ایف سی گو ا کو ایک صفر کی سبقت دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقراررہی۔

دوسرے ہاف میں آر می گرین کی جانب سے چند عمدہ تحریکیں دیکھنے کوملیں مگر اس کے باوجود اسکور برابر نہ ہوسکا۔ ایف سی گوا نے ایک صفر سے میچ جیت کر اگلے مرحلے میں کوالیفا ئی کرنے کا امکان روشن کرلیا۔

ڈورنڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے گروپ سی کے ایک دیگر میچ میں گوکھلم کیرالہ ایف سی نے چنئی سٹی ایف سی کو یکطرفہ مقابلے میں 0۔4 گول سے شکست دے دی۔

گوکھلم کیرالہ ایف سی کی جانب سے مارکوس جوزف نے تین گول کرکے نہ صرف ٹورنامنٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کااعزاز حاصل کیا بلکہ اپنی ٹیم کو ناقابل تسخیر سبقت بھی دلائی۔ اس کے علاوہ ہنری کیسکا نے کیرالہ کی جانب سے چوتھا گول کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.