ETV Bharat / state

نظر بندی کے دوران وزیر فرہاد حکیم نے ورچوئل کانفرنس کی

پریسڈنسی جیل سے گھر واپسی کے بعد ریاستی وزیر فرہاد حکیم گھر میں نظر بند ہونے کے باوجود کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے اعلی افسران سے ورچوئل کانفرنس کی قیادت کی۔

نظر بند ہونے کے باوجود وزیر فرہاد حکیم نے کورونا وائرس سے نمٹنے کو لے کر ورچوئل کانفرنس کیا

author img

By

Published : May 21, 2021, 10:48 PM IST

ریاستی وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ فرہاد حکیم نے گھر میں نظر بند ہونے کے باوجود کورونا وائرس کو لے کر صحت انتظامیہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

وزیر فرہاد حکیم نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے تمام موڈل افسران کو منصوبے کے کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی پر کام جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ فرہاد حکیم جیل جانے سے پہلے بس ڈرائیوروں کنڈکٹرز اور ہاکروں کے لئے ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دس سے پندرہ دنوں کے دوران کولکاتا کے مختلف وارڈوں میں صحت مراکز میں ویکسینیشن مہم کی شروعات کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن جیل جانے کے سبب تمام منصوبوں کو عمل میں نہیں لایا جا سکا۔

گھر پہنچنے کے بعد وزیر فرہاد حکیم تھوڑی دیر تک آرام کرنے کے بعد کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے افسران کے ساتھ ورچوئل کانفرنس کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ جیل جانے سے زیادہ کورونا ویکسینیشن مہم، صحت مراکز اور دوسرے منصوبے کو انجام تک نہ پہنچنے کا افسوس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 17 مئی کی صبح سی بی آئی کی ٹیم نے ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رہنماوں فرہاد حکیم (کابینہ وزیر ) سبرتو مکھرجی (کابینہ وزیر )، مدن مترا(رکن اسمبلی ) اور شوبھن چٹرجی (سابق مئیر ) کو گرفتار کرکے ببکشال کورٹ میں پیش کی۔

پہلے ببکشال کورٹ میں ترنمول کانگریس کے چاروں رہنماؤں کی ضمانت منظور کر لی تھی سی بی آئی نے کلکتہ ہائی کورٹ میں سیاسی رہنماؤں کی ضمانت پر روک لگانے کے لئے عرضی داخل کی۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس راجیش بندیلا نے سی بی آئی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کی ضمانت نامنظور کرتے ہوئے انہیں بدھ تک جیل میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس راجیش بندیلا اور جسٹس ارجیت بنرجی کی بینچ نے ترنمول کانگریس کے گرفتار رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست پر سنوائی کے لئے پانچ ججوں پر مشتمل ایک بینچ تشکیل دی ہے جو سوموار کو اس معاملے کی سماعت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.