کولکاتا: مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی اور لو کا قہر جاری ہے۔ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران گرمی تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لو چلنے سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں میں اضافہ ہوا ہے اور لو و گرمی سے فی الحال کوئی راحت ملنے کا امکان نہیں ہے Heat wave continues in West Bengal۔
ان کا کہنا ہے کہ اس درمیان گرمی کے ساتھ ساتھ لو بھی چلے گی۔ عام لوگوں کو دوپہر کے وقت بلا وجہ گھر سے نا نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ گھروں سے نکلنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں درجہ حرارت 36 سے 39 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا خدشہ ظہار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
- Eid Mubarak 2022: لو اور شدید گرمی کے باوجود بازاروں میں خریداروں کی بھیڑ
- Muslim Woman Refused Treatment By Doctor: بنگال میں متعصب ڈاکٹر نے مسلم خاتون کا علاج کرنے سے انکار کردیا
مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہونے کے بارے میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ گرمی کی وجہ سے کاروبار میں اضافہ ہوا۔ رمضان کے بعد اس میں مزید اضافہ ہونے کا قوی امکان ہے۔ شدید گرمی اور لو کے باوجود عید بازاروں میں خریداروں کی بھیڑ امڈ پڑی ہے۔ بازاروں میں بھیڑ زیادہ ہونے کے سبب مشروبات کی مانگ بڑھی ہیں۔