ETV Bharat / state

TMC Protest On 2nd October ترنمول کانگریس کو 2اکتوبر کو دہلی میں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ملی - مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

ترنمول کانگریس کے مرکزی حکومت کے خلاف دہلی میں احتجاج کرنے کے پروگرام کو دہلی پولیس نے اجازت دینے سے انکارکردیا ہے۔ دو اکتوبر کو ترنمول کانگریس دہلی کے رام لیلا میدان میں مرکزی حکومت کے ذریعہ ریاستی حکومت کے فنڈ روکے جانے کے خلاف دن بھر احتجاج کرنے کا پروگرام تھا۔ اس میں ممتا بنرجی بھی شرکت کرنے والی تھیں۔

ترنمول کانگریس کو 2اکتوبر کو دہلی میں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ملی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 6:48 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ 2 اکتوبر کو ہمارا دھرنا دہلی میں تھا، ہم رام لیلا میدان میں دھرنا کرنا چاہتے تھے۔ اب دہلی پولیس نے اس کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما نے کہاکہ ہم 30 ستمبر سے 4 اکتوبر تک رام لیلا میدان چاہتے ہیں۔ میٹنگ2 اکتوبر کو ہوگی۔ ہم نے انہیں 23 اگست کو درخواست دی تھی مگر دہلی پولیس نے 28 اگست کو اچانک بتایا کہ بکنگ پہلے ہی ہوچکی ہے۔ اس لپے انہیں نہیں دیا جائے گا۔

پارٹی کے ترجمان کنال گھوش نے مزید کہاکہ وزیراعلی ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کو روکنے کےلئے دہلی پولیس نے پکٹ پرمٹ منسوخ کر دیا ہے۔ یہ بی جے پی کے اشارے پر فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Meeting on Paschimbenga Divas 2023 ممتا کی آل پارٹی میٹنگ کا کانگریس اور بائیں محاذ نے بائیکاٹ کیا

انہوں نے کہاکہ دہلی پولیس مرکزی وزارت داخلہ کے ماتحت ہے۔ فطری طور پر، ترنمول کانگریس لیڈروں کو پروگرام کرنے پولیس کی جانب سے اجازت نہ دینے کے پیچھے بی جے پی کی 'سازش نظر آتی ہے۔ ان کے مطابق بی جے پی دراصل خوفزدہ ہے۔ اس لیے وہ تحریک کو روکنے کے لیے پولیس کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.