ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں کورونا کے معاملے میں کمی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے اس دوران 1170 نیے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا کے معاملے میں کمی
مغربی بنگال میں کورونا کے معاملے میں کمی
author img

By

Published : Dec 31, 2020, 10:57 PM IST

ریاست میں کورونا وائرس کے معاملے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارہ سو سے کم آئے ہیں۔ سال کے آخری دن ریاست میں کورونا کے نیے مریضوں میں غیر معمولی طور پر کمی آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1170 نیے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جو گزشتہ کیی مہینوں میں سب سے کم تعداد ریکارڈ درج کیا گیا ہے۔

ویڈیو
اس طرح ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ 30 ہزار 366 تک پہنچ گئی ہے۔ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 27 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی رفتار میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔لوگ اگر اسی طرح احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرتے رہے گے تو کورونا وائرس کے یومیہ مریضوں کی تعداد ہزار سے بھی کم ہو سکتی ہے، لیکن تشویش کا باعث یہ ہے کہ اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی فیصد میں زیادہ کمی نہیں آئی ہے ۔

کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی فیصد 96.05 تک پہنچ چکی ہے۔ امید ہے کہ چند دنوں میں اس میں نمایاں بہتری ہو سکتی ہے۔
۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.