مغربی بنگال انتظامیہ کلکتہ وآس پاس کے اضلاع میں خصوصی انتظامات کیے ہیں۔کلکتہ میونسپل کارپوریشن میں کنٹرول روم کھولا گیاہے۔ریاستی سیکریٹریٹ میں نوبنو میں بھی حالات پر نظر رکھنے کیلئے افسران کو حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ریاستی سیکریٹریٹ میں کل ہی اعلیٰ افسران کی میٹنگ ہوچکی ہے۔جس میں حالات کو کنٹرول کرنے کی تدابیر پر غور کیا گیا ہے۔دیکھا میں بڑی تعداد میں پولس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
سیاحوں کو دوسری جگہ منتقل کیا جارہا ہے۔مچھیروں کو سمندر میں نہیں جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔تاج پور۔شنکر پور اور مندار منی سے بھی سیاحوں کو دور رہنے کو کہا گیا ہے۔
مغربی بنگال کے ساحلوں علاقوں سے طوفان کل شام ٹکرانے کی امید ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق فانی طوفان اس وقت کلکتہ سے 940کلو میٹر دوری پر ہے۔450کلو میٹر دو جنوب سے۔ 730کلیومیٹر دور دیگھا ہے۔