ETV Bharat / state

'ورنہ مودی کی ریلی کی قلعی کھل جائے گی' - Modi rally

سی پی آئی ایم رہنما سوجن چکرورتی نے بی جے پی پر بریگیڈ ریلی میں کئے جارہے اخراجات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 32 کروڑ کی اخراجات سے بنائے جانے والے شامیانے کے لیے پیسے کہاں سے آئے ہیں۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Apr 3, 2019, 1:42 PM IST

مودی کی ریلی پر کروڑوں روپے کے اخراجات سے بریگیڈ میدان میں المونیم کے ڈھانچے پر شامیانہ لگایا گیا ہے، اس کے علاوہ سینکڑوں بڑے بڑے اسکرین لگائے گئے ہیں، حزب اختلاف نے اس پر بی جے پی پر تنقید کی ہے۔

متعلقہ ویڈیو

سی پی آئی ایم رہنما سوجن چکرورتی نے بی جے پی پر بریگیڈ ریلی میں کئے جارہے اخراجات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 32 کروڑ کی اخراجات سے بنائے جانے والے شامیانے کے لیے پیسے کہاں سے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بریگیڈ میں پہلی بار شامیانہ لگاکر ریلی منعقد کی جا رہی ہے، کیونکہ بی جے پی کو معلوم ہے کہ بریگیڈ جیسے میدان میں بھیڑ جمع کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔ اسی لیے شامیانہ لگایا گیا تا کہ ڈرون کے ذریعہ تصاویر نہ لی جا سکے ورنہ مودی کی ریلی کی قلعی کھل جائے گی۔

وہیں دوسری جانب بی جے پی کا کہنا ہے کہ موسم کے مد نظر شامیانہ لگایا گیا ہے تاکہ بی جے پی کارکنوں کو شدید گرمی سے راحت مل سکے۔

ریلی پر اتنے بڑے پیمانے پر اخراجات کے سلسلے میں بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکریٹری راجو بنرجی نے کہا کہ یہ سارے اخراجات پارٹی کے کارکنان کے عطیات سے کیے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ریلی میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ آئیں گے۔

Intro:مغربی بنگال میں بی جے پی اپنی سیاسی طاقت میں اضافہ کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کے قومی سطح متعدد رہنما بنگال کا دورہ کر رہے ہیں اور خود پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ بنگال پر خاص توجہ دے رہے ہیں کولکاتا کے بریگیڈ میدان میں مودی کی ریلی کے لئے بڑے پیمانے پر تیاری اور اس ہر کروڑوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جس پر اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں.

Body:مودی کی بریگیڈ ریلی پر کروڑوں روپے کے اخراجات سے بریگیڈ میدان میں المونیم کے ڈھانچے پر شامیانہ لگایا گیا ہے اس کے علاوہ سینکڑوں بڑے بڑے اسکرین لگائے گئے ہیں جس پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کیا جا رہا ہے سی پی آئی ایم رہنما سوجن چکرورتی نے بی جے پی پر بریگیڈ ریلی میں کئے جارہے اخراجات پر سوال اٹھا تے ہوئے کہا کہ 32 کروڑ کی اخراجات سے بنائے جانے والے شامیانے کے لئے روپئے کہاں سے یہ روپئے کس کے ہیں ان روپئے غریبوں کی بھوک مٹائی جا سکتی تھی انہوں نے مزید کہا کہ بریگیڈ میں پہلی بار شامیانہ لگاکر ریلی کی جا رہی ہے کیونکہ بی جے پی کو معلوم ہے کہ بریگیڈ جیسے میدان میں بھیڑ جمع کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہے اسی لئے شامیانہ لگایا گیا تا کہ ڈرون کے ذریعہ تصاویر نہ لی جا سکے ورنہ مودی کی ریلی کی قلعی کھل جائے گی اس سے قبل بی جے پی نے دو بار بریگیڈ میدان میں ریلی کرنے کا اعلان کرکے پھر مکر گئی تھی ترنمول کانگریس کی ریلی میں بھی اتنی بھیڑ نہیں ہوئی تھی جتنی بھیڑ بایاں محاذ کی بریگیڈ ریلی میں ہوئی تھی. وہیں بی جے پی کا کہنا ہے کہ موسم کے مد نظر شامیانہ لگایا گیا ہے تاکہ بی جے پی کارکنوں کو شدید گرمی سے راحت مل سکے ریلی پر اتنے بڑے پیمانے پر اخراجات کے سلسلے میں بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکرٹری راجو بنرجی نے کہاکہ یہ سارے اخراجات پارٹی کے کارکنان کے عطیات سے کئے جا رہے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ریلی میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ آئیں گے.

Conclusion:مودی صج بنگ میں دو ریلیوں سے خطاب کریں گے 11 بجے سلی گوڑی میں اور دوپہر دو بجے کولکاتا بریگیڈ میدان میں ریلی سے خطاب کریں گے.
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.