مغربی بنگال میں گزشتہ تمام انتخابات میں بری طرح شکست سے دو چار ہونے کے باوجود آنے والے دنوں میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے لئے سی پی آئی ایم کمرکس کر انتخابی میدان اتر چکی ہے۔Cpim Start Campaign For Panchayat Election In Murshidabad
مرشد آباد ضلع میں سی پی آئی ایم کے رہنما ضمیر ملا کی قیادت میں عوامی جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ضمیر ملا نے کہا کہ سی پی آئی ایم اپنی کھوئی ہوئی زمین دوبارہ حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ گزشتہ تمام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ مستقبل میں بھی شکست کا سلسلہ جاری رہے گا۔بنگال کے لوگ اپنی سابقہ پارٹی کو جیت دلائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کے عوام حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اس بدعنوان رہنماؤں سے اب چکے ہیں۔وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔ایک مرتبہ صاف شفاف انتخابات کرایا جائے پھر دیکھئیے ترنمول کانگریس کی50فیصد سیٹیں کم ہو جائیں گی۔
دوسری طرف ہوڑہ ضلع کے شنکریل کوپریٹو انتخابات میں سی پی آئی ایم کو38سیٹوں پر بلامقابلہ جیت ملی ہے۔ترنمول کانگریس اندرونی اختلافات کے سبب کوپریٹو انتخابات میں ایک بھی امیدوار نہیں اتاری۔