ETV Bharat / state

بنگال: جنگی پور سے ذاکر حسین جیت کے قریب، علاقے میں خوشی - مغربی بنگال کی اہم خبر

مغربی بنگال کے تینوں اسمبلی حلقے کولکاتا کے بھوانی پور، مرشدآباد کے شمشیر گنج اور جنگی پور اسمبلی میں ہوئے ضمنی انتخابات کی گنتی جاری ہے۔

جنگی پور سے ذاکر حسین جیت سے قریب، چہار جانب خوشی کی لہر

author img

By

Published : Oct 3, 2021, 8:31 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد کے جنگی پور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ذاکر حسین تقریباً 71 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ اس خبر کے بعد سے مرشدآباد میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے جشن منانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

مغربی بنگال کے تینوں اسمبلی حلقے کولکاتا کے بھوانی پور، مرشدآباد کے شمشیر گنج اور جنگی پور اسمبلی میں ہوئے ضمنی انتخابات کی گنتی جاری ہے۔ مرشدآباد کے دو اسمبلی حلقوں شمشیرگنج اور جنگی پور میں سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ جنگی پور اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ذاکر حسین اپنے حریف آر ایس پی کے امیدوار جان عالم مشتری سے تقریباً 71 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔

17 ویں راؤنڈ کے بعد ترنمول کانگریس کے امیدوار کو واضح برتری حاصل ہو چکی ہے۔ دوسری طرف شمشیرگنج سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سنئیر رہنما امرالاسلام اپنے حریف کانگریس کے امیدوار زاہد الرحمن اور بی جے پی کے امیدوار سے 21 ہزار 918 ووٹوں سے آگے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.