مغربی بنگال میں تہواروں کے درمیان کے درمیان کورونا کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ریاست میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مریضوں کی تعداد چار ہزار 58 پہنچ گئی ہے۔
اس طرح ریاست میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد تین لاکھ 33 ہزار 129 پہنچ گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اس طرح کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار 288 ہوگئی ہے۔
دارالحکومت کولکاتا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کل 879 کیسز آئے ہیں جب کہ شمالی 24پرگنہ ضلع 872 کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
محکمہ صحت نے کہا کہ مسلسل دوسرے دن چار ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
مسلسل اضافہ ہونے پر تشویش ہے۔
مزید پڑھیں:ویمل گورنگ ترنمول کانگریس میں شامل
انہوں نے مزید کہا کہ حالات بگڑتے جارہے ہیں. احتیات نہیں برتنے پر بنگال کی صورت حال مہاراشٹر جیسی ہو سکتی ہے۔
دوسری طبی ماہرین کے انتباہ کے باوجود تہوار کے سبب بازاروں میں زبردست بھیڑ ہو رہی ہے۔
لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہاہے۔