ETV Bharat / state

مغربی بنگال: کورونا کیسز اور اموات میں نمایاں کمی

ریاست مغربی بنگال میں 35 دنوں بعد کورونا وائرس(coronavirus) سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو سے بھی کم ریکارڈ کی گئی جبکہ پازیٹیو کیسز میں بھی کمی واقع ہوئی ہیں۔

corona cases
corona cases
author img

By

Published : Jun 9, 2021, 2:40 AM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر(coronavirus second wave) مکمل طور پر قابو میں آ چکی ہے جس کے سبب کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔

کورونا کیسز اور اموات

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد ساڑھے پانچ ہزار سے بھی نیچے چلی آئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 427 کیسز ریکارڈ کئے گئے اس دوران 98 لوگوں کی موت ہوئی جو گزشتہ کل کے مقابلے میں 6 کم ہے اور اس طرح گزشتہ 35 دنوں میں پہلی مرتبہ یومیہ اموات کی تعداد ایک سو سے بھی کم ریکارڈ کی گئی۔

مغربی بنگال محکمہ صحت نے کہا کہ اگر اموات اور کیسز میں کمی کا سلسلہ ایک ہفتہ مزید جاری رہا تو کورونا وائرس کی دوسری لہر کی زنجیر کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی 24 پرگنہ میں حالات میں بہتری آئی ہے لیکن خطرہ پوری طرح سے ٹلا نہیں ہے۔

  • مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد:
اضلاعنئے کیسزصحتیاب
شمالی 24 پرگنہ 1108 1515
جنوبی 24 پرگنہ381231
کولکاتا 510839
ہوڑہ 302201
ہگلی 244154
دارجلبگ 248101

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 14 لاکھ 37 ہزار 321 پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 16 ہزار 460 لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دوسری جانب کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 88 ہزار 771 ہے صحتیابی کی شرح 96.98 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.