ETV Bharat / state

ادھیر رنجن کا ترنمول کانگریس پر سنگین الزام - ناگ ارجن کی گرفتاری کا کیس سرد خانے میں

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر لاٹری کنگ سینٹیاگو مارٹن سے تین کروڑ روپے کٹ منی لینے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

ادھیر رنجن کا ترنمول کانگریس پر سنگین الزام

author img

By

Published : Oct 22, 2020, 12:54 PM IST

پردیش کانگریس کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے انہوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر تنقید کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

کانگریس کے صدر ادھیر رنجن نے مرشدآباد کے بہرامپور میں واقع اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کی وجہ سے ریاست میں بدعنوانی عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی طرح ترنمول کانگریس پر بھی تاجروں سے چندہ وصولی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں غیر قانونی لاٹری کا کاروبار عروج پر ہے۔ اس کاروبار سے منسلک لوگوں سے کروڑوں روپے وصول کیا جا رہا ہے۔

ادھیر رنجن کے مطابق 2015 میں لاٹری کنگ سینٹاگو مارٹنس کے قریبی ایس ناگ ارجن نام کے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے ان کے پاس سے 70 کروڑ روپے برآمد کیا تھا۔ اس کے بعد تفتیش شروع ہوئی۔ ریاست میں جاری لاٹری کے غیر قانونی کاروبار کو بند کردیا گیا۔

انہوں نے چھ مہینوں کے بعد ریاست میں لاٹری کا کاروبار دوبارہ شروع ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ناگ ارجن کی گرفتاری کا کیس سرد خانے میں ڈال دیا جاتا ہے۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن نے حکمراں جماعت پر الزام لگایا کہ لاٹری کنگ سینٹیاگو مارٹنس کو لاٹری کے کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے ترنمول کانگریس کو بطور تین سو کروڑ روپے ادا کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں شراب کے کاروبار کو فروغ دیا جا رہا ہے کیونکہ اس کاروبار سے ریاست کو ڈھائی سو کروڑ روپے جی ایس ٹی سے آتا ہے۔

پردیش کانگریس صدر ادھیر رنجن چودھری ترنمول کانگریس پر مسلسل تنقید کررہے ہیں۔

بنگال میں کانگریس کے حامیوں کی حوصلہ افزائی کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.