ETV Bharat / state

Congress Leader Abdul Mannan : کانگریس کو زمینی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے

کانگریس کے سنئررینما عبدالمنان نے کہاکہ مغربی بنگال میں کانگریس کی موجودہ صورتحال کے لئے پارٹی کے رہنما ہی ذمہ دار ہیں جنہوں نے صحیح وقت پر صحیح فیصلے کرنے میں ناکام رہے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے زمینی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

author img

By

Published : Mar 15, 2023, 6:59 PM IST

کانگریس کو زمینی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے

کولکاتا:مغربی بنگال پردیش کانگریس کمیٹی کے سرکردہ رہنما اور اسمبلی میں سابق پوزیشن لیڈر عبدالمنان نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آل انڈیا نیشنل کانگریس جدوجہد کرنے والی سیاسی جماعت ہے جسے کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔پارٹی پہلے بھی موجودہ صورتحال جیسی حالت کا سامنا کر چکی ہے۔

کانگریس کے رہنما عبدالمنان نے کہاکہ 65 برسوں کی کڑی جدوجہد کے بعد کانگریس کو انگریزوں کے خلاف کامیابی حاصل کی۔تقریبا ساڑھے دہائیوں کے بعد انگریزوں کو ملک سے بھگانے میں کانگریس کو کامیابی ملی تھی۔یہ کوئی آسان کام نہیں تھا۔لیکن کانگریس کے رہنماوں نے ایسا کیا۔

مغربی بنگال اسمبلی کے سابق حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہاکہ کانگریس نے کئی مرتبہ اتار چڑھاو کا سامنا کرتے ہوئے مرکز میں حکومت بنائی ہے۔آج ہماری پارٹی اقتدار سے دور ہے کل ہم پھر میں اقتدار میں آئیں گے۔اس کے لئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔میرے خیال سے کانگریس ہی بی جے پی کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں کانگریس کے علاوہ کوئی بھی بی جے پی کا متبادل نہیں ہے۔کانگریس کے بغیر مرکز میں حکومت بنانے کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔ہاں اتنا ضرور کہا جا سکتا ہے کہ اس میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں کانگریس کے کمزور پڑنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ رہنماوں نے صرف اپنے بارے میں سوچا ہے۔اگر پارٹی کے رہنما زمینی سطح پر کام کرنے والے کارکنان کے بارے میں سوچتی تو آج حالات کچھ اور ہوتے ہیں۔مغربی بنگال میں اپنی پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے زمینی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Congress MP Adhir Ranjan Choudhary کانگریس کا پنچایت انتخابات میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ

عبدالمنان کے مطابق مغربی بنگال کی سیاست ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے جدا ہے۔کانگریس نے کبھی بھی زمینی سطح پر اتحاد کرنے کے بارے میں منصوبہ نہیں بنایا۔ہمیشہ سے ہی لفٹ فرنٹ کے سیٹ شیئرنگ پر بات چیت کی اور اسے حتی اتحاد سمجھا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.