ETV Bharat / state

مغربی بنگال :کانگریس سے پانچ مرتبہ کے رکن اسمبلی معین الحق ترنمول کانگریس میں شامل - etv bharat urdu

مغربی بنگال کی اسمبلی حلقہ فراخا سے پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے معین الحق نے آل انڈیا نیشنل کانگریس کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

author img

By

Published : Sep 21, 2021, 2:27 PM IST

مغربی بنگال پردیش کانگریس کو زوردار دھچکا پہنچنے والا ہے۔ فراخا سے پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے معین الحق جلد ہی ترنمول کانگریس کو شامل ہوں گے۔ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی آل انڈیا نیشنل کانگریس کی حالت بہت اچھی نہیں ہے۔

رواں ماہ کے 30 ستمبر کو مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں بھوانی پور، مرشدآباد کے شمشیر گنج اور جنگی پور میں ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔ وہیں اس دوران کانگریس کی پریشانیاں کسی بھی قیمت پر کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ مرشدآباد ضلع سے کانگریس کے لئے بری خبر آ رہی ہے۔ ضلع کے دو اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے مغربی بنگال پردیش کانگریس کو زوردار دھچکا پہنچنے والا ہے۔

فراخا سے پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے معین الحق نے آل انڈیا نیشنل کانگریس کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ممتا بنرجی نے ضمنی انتخاب کےلیے پرچہ نامزدگی داخل کیا

آل انڈیا ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی مرشدآباد ضلع میں ضمنی انتخابات کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گے اور اسی دن تجربہ کار سیاسی رہنما معین الحق ترنمول کانگریس میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات 2021 میں کانگریس نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کی صدارت والی کانگریس کے ریاستی یونٹ کو تمام 294 سیٹوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ملک کی آزادی کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب مغربی بنگال اسمبلی میں کانگریس کا ایک بھی نمائندہ نہیں پہنچ سکا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.