ETV Bharat / state

کولکاتا: کورونا گائیڈ لائن کے تحت عیدالاضحیٰ کا اہتمام

author img

By

Published : Jul 21, 2021, 12:19 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں رہنے والے عام لوگوں نے کورونا گائیڈ لائن کے تحت عیدالاضحیٰ منائی۔ ریاست کے تمام اضلاع میں کورونا گائیڈ لائن کے تحت عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔

فوٹو
فوٹو

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مسلم اکثریتی علاقوں کے لوگوں سے اس سلسلے میں بات چیت کی اور ان کی رائے جاننے کی کوشش کی۔

کورونا گائیڈ لائن کے تحت عیدالاضحیٰ منائی جائی گی
عام لوگوں کا کہنا ہے کہ عید الضحٰی کی تیاریوں میں کوئی کسر چھوڑنا نہیں چاہتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ کورونا گائیڈ پر سختی سے عمل کریں گے اور نماز کے دوران وہ رہنمائے خطوط پر عمل کرتے ہوئے دکھائی دئے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کی جانب سے جاری تمام ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ اس کوشش میں ہی ہماری اور دوسروں کی بہتری ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ قربانی کے دن ریاستی حکومت کی جانب سے صاف صفائی کے لئے جو کچھ کرنا ہے وہ کرے اس کے ساتھ ساتھ ہم بھی اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ 15 مئی سے لاک ڈاؤن نافذ ہے حالانکہ حکومت کی جانب سے نرمی برتنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن کئی شعبوں میں سخت بندشیں اب بھی جاری ہے۔

گزشتہ 66 دنوں سے جاری لاک ڈاؤن کا مثبت پہلو نظر سامنے آنے لگا ہے۔ یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں نمایاں کمی آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کا فیصلہ کرکے لوگوں کو راحت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.