ETV Bharat / state

Stop Gambling Over Football World Cup کولکاتا میں فیفا ورلڈ کپ میچز کے دوران سٹہ بازی کا انکشاف - فیفا عالمی کپ فٹبال کے میچز کے دوران جوا

کولکاتا پولیس کمشنر ونیت گوئل نے فیفا عالمی کپ مقابلے کو لے کر شہر اور اس کے اطراف کے اضلاع میں بڑے پیمانے پر جوا اور سٹے بازی کی اطلاع ملنے کے بعد افسران کو اس سلسلے میں نگرانی کی ہدایت دی گئی ہے۔Stop Gambling Over Football World Cup

کولکاتا میں ورلڈ کپ میچز کے دوران سٹہ بازی کا انکشاف

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 12:00 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں فیفا عالمی کپ فٹبال کے میچز کے دوران بڑے پیمانے پر جوا اور سٹے بازی سے متعلق اطلاع موصول ہوئی ہے۔ Gambling Over Football World Cup

کچھ دن پہلے خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر کولکاتا پولیس کے انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ Kolkata Police Commissioner نے جنوبی کولکاتا کے ایک پوش علاقے میں تلاشی مہم چلائی تھی۔ ارجنٹائنا کے میچ کے دوران جوا کھیلنے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ میچ کے دوران سٹہ بازی کے انکشافات اور گرفتاری پر کولکاتا کے پولس کمشنر ونیت گوئل نے سخت نوٹس لیا اور اس بات کی نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے کہ آیا ورلڈ کپ کے دوران شہر میں کہیں اور جوئے تو نہی کھیلے جارہے۔ انہوں نے بعض علاقوں میں نامعلوم افراد کی موجودگی کے بارے میں بھی گہرائی سے انکوائری کا حکم دیا۔

کولکاتا پولیس کے اینٹی گینگسٹر ونگ کے مطابق پہلے ہی شہر کے مختلف مصروف اور اہم علاقوں میں تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے ہر تھانے کے افسر انچارج اور ہر تھانے کے (Anti Rowdy Section)کے افسران کو بھی اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:FIFA World Cup جنوبی کوریا کو شکست دے کر برازیل کوارٹر فائنل میں داخل

پولیس ہیڈ کوارٹر لال بازار کے مطابق بنیادی طور پر پارک اسٹریٹ، شیکسپیئر سرانی، جادو پور سمیت کئی وی آئی پی علاقوں میں مقامی پولیس اسٹیشن اور کولکاتا پولس کے انٹیلیجنس محکمہ کے اہلکاروں نے پہلے ہی سے نگرانی بڑھا دی ہے۔ Orders To Monitoring To Stop Gambling Over Football World Cup

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.